"البانیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
سطر 66:
 
=== سلطنت عثمانیہ ===
[[فائل:Durrës, Pinargenti 1573.jpg|200px|تصغیر|دائیں|البانیا کا علاقہ دراج 1753ء میں]]
[[سلطنت عثمانیہ]] جب [[اناطولیہ]] سے [[بلقان]] تک پھیلی تو البانیا بھی اس کا حصہ تھا۔ [[سلطنت عثمانیہ]] کی توسیع میں سب سے زیادہ رد عمل البانیا کے لوگوں کی طرف سے تھا جنہوں نے سب سے بڑھ کر ان کا مقابلہ کیا اور [[بازنطینی سلطنت]] کے تمام علاقوں کے آخر میں [[سلطنت عثمانیہ]] کا حصہ بنا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ یہی وہ خطہ ہے جس نے اسلام کا سب سے زیادہ اثر قبول کیا اور آج یہ بوسنیا کی طرح [[یورپ]] کا مسلم اکثریتی ملک ہے۔ یورپ کے متعصب تاریخ دانوں کو سب سے بڑا مسئلہ یہی درپیش آتا ہے کہ البانیا کی نوے فی صد آبادی کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات کی تشریح کس طرح کی جائے۔ ان کے خیال میں البانیا کی آبادی [[سلطنت عثمانیہ]] میں اقتدار میں حصہ اور فوائد کے لیے اسلام لے آئی۔ مگر یہی عقیدہ ان کے تعصب کی نشان دہی کرتا ہے کیونکہ یہی فوائد باقی اقوام کو بھی حاصل ہو سکتے تھے جو اسلام نہ لائے۔ دوسری طرف کسی بھی آبادی کی بڑی قلیل تعداد کو اقتدار میں فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر البانیا کی کثیر تعداد اسلام لے آئی جن میں سے بیشتر کا تعلق دیہات سے تھا جہاں ان کو کسی قسم کا مالی فائدہ پیش نظر نہ تھا۔ البانیہ کے لوگوں کو ترکوں نے بھی بڑی خوشدلی سے اپنے بھائیوں کے طور پر قبول کیا اور ترکی کے اہم ترین عہدوں پر البانوی فائز رہے یہاں تک کہ [[سلطنت عثمانیہ]] کی طرف سے مصر کے پہلے پاشا [[محمد علی پاشا]] بھی نسلاً البانوی تھے۔