"بھڑ ماونڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > قبل مسیح، بدھ مت
سطر 6:
 
== کھنڈر ==
اس شہر کے کھنڈر شمالا۔ جنوبا قریبا 1 کیلومیٹر اور شرقا۔ غربا قریبا 600 میٹر رقبہ پر واقع ہیں۔<ref>{{cite book |first= Muhammad Ilyas |last= Bhatti |title= Taxila an ancient metropolis of Gandhara |page= 72 |year= 2006}}</ref> ان کھنڈر کا سب سے پرانا حصہ پانچویں اور چھٹی صدی [[قبل مسیح]] سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے بعد والی سطح چوتھی صدی قبل مسیح سے ہے اور [[سکندر اعظم]] کے حملے کے وقت آباد تھی۔ تیسری سطح موریا بادشاہوں کے وقت میں تیسری صدی قبل مسیح میں آباد تھی۔ کھنڈر کی چوتھی اور سب سے بالائی سطح موریا خاندان کے بعد کے زمانہ سے تعلق رکھتی ہے۔
 
شہر کی گلیاں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ تنگ اور یہاں واقع گھر بلا ترتیب تھے۔ گھروں میں باہر کی جانب کوئی کھڑکیاں نہ تھیں بلکہ اندر صحن میں کھلتی تھیں<ref name="Kausch 2001 300">{{cite book |first= Anke |last= Kausch |title= Seidenstrasse |page= 300 |year= 2001}}</ref>۔ صحن کھلے تھے اور ان کے گرد 15 سے 20 کمرے ہوا کرتے تھے۔<ref>{{cite book |first= Muhammad Ilyas |last= Bhatti |title= Taxila an ancient metropolis of Gandhara |page= 73 |year= 2006}}</ref>
 
== تاریخ ==
خیال ہے کہ بادشاہ دارا اول نے بھڑ کو 518 قبل مسیح میں فتح کیا۔ لیکن یہ خیال صرف تحریروں پر مبنی ہے۔ 326 قبل مسیح میں سکندر اعظم نے اس علاقہ کو فتح کیا۔ راجا امبھی کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ اس نے اس موقع پر یونانی بادشاہ کی یہاں دعوت کی۔ اس راجا نے سکندر کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے اور سکندر کو ہاتھی سواروں کا ایک دستہ پیش کیا تھا۔ 316 ق م میں مگادھا کے بادشاہ [[چندر گپت موریا]] نے جو موریا خاندان کا بانی تھا، پنجاب کا علاقہ فتح کیا تو ٹیکسلا کی آزادی سلب ہو گئی اور یہ محض ایک صوبائی دار الحکومت رہ گیا۔ لیکن پھر بھی یہ شہر اہم رہا اور یہاں تجارت، تعلیم اور کا مرکز رہا۔ چندر گوپتا کے پوتے اشوکا کے زمانہ میں [[بدھ مت]] نے یہاں قدم جمائے اور بدھ راہب یہاں آباد ہوئے۔ [[اشوک اعظم]] کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اپنے باپ کے زمانہ میں وہ خود بطور ولیعہد یہاں رہتا تھا۔ 184 ق م میں یونانیوں نے بکتریا سے [[گندھارا]] اور پنجاب پر دوبارہ حملہ کیا۔ اس وقت سے یہاں پر یونانی بادشاہ دیمیتریوس رہائش پزیر ہو گیا<ref name="Kausch 2001 300"/>۔<ref>{{Cite web |url= http://www.livius.org/ta-td/taxila/bhir.html |title= Livius.org |accessdate=26 December 2008| archiveurl = http://web.archive.org/web/20181225054046/http://www.livius.org/ta-td/taxila/bhir.html%20 | archivedate = 25 دسمبر 2018 }}</ref>
 
== حوالہ جات ==
سطر 30:
[[زمرہ:ٹیکسلا]]
[[زمرہ:پاکستان میں بدھ مقامات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]