"ہندکو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: تبدیلی ربط از Chacchi > چھاچھی (9.1)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 33:
'''ہندکو''' یا ہندکو زبان، اسے بعض ماہرین ہندکو لہجہ قرار دیتے ہیں۔ جو زبانوں کے ہند آریائی خاندان کے ذیلی زمرے [[لاندھا]] میں شامل ہے۔ اس زبان کو بولنے والے [[ہندکوان]] کہلاتے ہیں۔ یہ زبان [[پاکستان]]، شمالی [[ہندوستان]] اور [[افغانستان]] کے ہندکی علاقوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ لفظ ہندکو کا لفظی مطلب ہند کے پہاڑوں کا ہے، یہ نام [[فارس]] کے علاقوں میں تمام [[سلسلہ کوہ ہمالیہ|ہمالیہ]] کے سلسلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ [[فارسی]] زبان کے تحت لفظ ہند کا مطلب [[دریائے سندھ]] سے متعلق علاقوں اور کو سے مراد [[پہاڑ]] لی جاتی ہے۔ ہندکو کو اسی تناسب سے ہندوستان کی زبان سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ہندکو کی اصطلاح قدیم [[يونانی|یونانی]] علمی حلقوں میں بھی پائی جاتی رہی ہے، جس سے مراد حالیہ شمالی پاکستان اور مشرقی افغانستان کے پہاڑی سلسلے لیے جاتے ہیں۔
یہ زبان پاکستان میں [[خیبر پختونخوا]] کے [[ایبٹ آباد]]،[[مانسہرہ]]،[[ہری پور]]،[[بٹگرام]]، [[پشاور]]، [[کوہاٹ]]، جبکہ [[پنجاب|صوبہ پنجاب]] کے علاقوں [[اٹک]] اور [[سطح مرتفع پوٹھوہار|پوٹھوہار]] اور [[آزاد کشمیر]] کے بیشتر علاقوں جیسے [[ضلع پونچھ|پونچھ]]،[[ضلع باغ|باغ]]،[[مظفر آباد]]،وغیرہ میں بولی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چالیس لاکھ لوگ اس زبان کو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔
اس زبان کو بولنے والوں کا کوئی بھی خاص حوالہ نہیں ہے۔ یہ مختلف قومیتوں اور علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور عام طور پر انتہائی بڑے قبیلوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ لیکن [[ہزارہ ڈویژن]] کے علاقوں [[ہری پور]]، [[ایبٹ آباد]] اور [[مانسہرہ]] میں انھیں ہزارے وال ہزارہ ڈویژن کی نسبت سے پکارا جاتا ہے۔ [[پشاور]] شہر میں اس زبان کو بولنے والوں کو پشاوری یا خارے کے نام سے پکارا جاتا ہے جس کا مطلب پشاور شہر کے آبائی ہندکوان لیا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ پاکستان آزاد ہونے سے پہلے [[ریاست امب]] پہ [[تنولی قبیلہ]] قبیلہ کی حکمرانی تھی۔اور [[ہندکو]] یہاں پے سو فیصد بولی جاتی تھی ۔ابھی بھی [[خیبرپختونخوا]] میں ہندکو بولنے والا سب سے بڑا [[قبیلہ [[تنولی]] ہے۔
 
== حوالہ جات ==