"معاونت:تعارف اسلوب نامہ/2" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{تعارف برائے| File:Wikipedia layout sample medium.png|frameless|border|left|300px|alt= ایک مضمون کا عکس جس م...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 2:
 
[[File:Wikipedia layout sample medium.png|frameless|border|left|300px|alt= ایک مضمون کا عکس جس میں دیباچہ، تصویر، فہرست مندرجات، اور متعدد سرخیاں نظر آرہی ہیں۔]]
 
 
مضمون کو سادہ اور آسان اسلوب میں لکھنا شروع کریں، پھر قارئین کے سامنے بتدریج متعلقہ معلومات کو تفصیل سے پیش کریں اور مواد کو منطقی اور موزوں سرخیوں میں تقسیم کریں۔
 
=== دیباچہ ===
کسی مضمون کا دیباچہ اس کا پہلا حصہ ہے جو فہرست مندرجات اور سرخیوں کے اوپر موجود ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ دیباچہ کا پہلا جملہ موضوع کے مختصر ترین تعارف اور اس کی اہمیت پر مشتمل ہو۔ جبکہ دیباچہ کے بقیہ جملے مضمون کے سیاق و سباق پر مشتمل اور اس کے کلیدی نکات کا احاطہ کرے۔
 
 
مضمون کا دیباچہ کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ چار پیراگراف پر مشتمل ہو اور مندرجات کچھ اس انداز میں ترتیب دیے جائیں کہ قارئین کے سامنے مکمل مضمون کا جامع خاکہ آ جائے۔ دیباچہ میں مضمون اور اس کے موضوع کی اہمیت پر زور ہو، حوالے رکھیں اور حسن انشا کا یہ عالم ہو کہ قاری مکمل مضمون پڑھنے پر مجبور ہو جائے۔
 
=== قطعات اور سرخیاں ===
مضمون کے مندرجات مختلف قطعوں اور ذیلی قطعوں میں منقسم ہوں اور ہر قطعہ کو ایک مختصر سرخی سے مزین کیا جائے۔ قطعات کی یہ تمام سرخیاں فہرست مندرجات میں نظر آتی ہیں۔ قطعات یا ذیلی قطعات زیادہ طویل نہ ہوں، بہتر ہوگا کہ انہیں بھی چار پیراگراف تک محدود رکھا جائے۔
 
 
اردو میں سرخیوں کا مخصوص اسلوب ہے۔ ان میں عموماً فعل یا جملہ فعلیہ استعمال نہیں ہوتے بلکہ مصدری جملوں کا عام رواج ہے، مثلاً "زید آتا/آرہا ہے" کی بجائے "زید کی آمد"۔ چنانچہ سرخیاں لگانے میں اردو کے اس مزاج کا مکمل لحاظ رکھا جائے۔
 
 
ویکیپیڈیا کے مضامین میں سرخیوں کے مختلف درجات ہوتے ہیں۔ درجہ اول کی سرخی مضمون کا عنوان کہلاتی ہے جبکہ مضمون کے اندر نظر آنے والی سرخیاں درجہ دوم سے شروع ہو کر حسب ضرورت درجہ ششم تک جاتی ہیں۔ مضمون کی پہلی (یعنی درجہ دوم کی) سرخی آگے پیچھے دو برابر کی علامتوں پر مشتمل ہوتی ہے (== سرخی 2 ==)، بعد ازاں اس کی ذیلی سرخی برابر کی تین علامتیں (=== سرخی 3 ===) رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ اسی طرح آپ حسب ضرورت چھٹے درجہ تک ذیلی سرخیاں بنا سکتے ہیں۔ اس امر کا خیال رکھیں کہ مضمون کی سرخیوں اور ذیلی سرخیوں کے مندرجات باہم مربوط ہوں اور ان میں تسلسل قائم رہے۔