"خروج: خدایان اور بادشاہان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
م خودکار: ویکائی > سزائے موت
سطر 56:
موسیٰ کی ممفس واپسی کے بعد فرعون سیتی وفات پاجاتا ہے جس کے بعد اسکا بیٹا رعمسیس (رعمسیس دوم) بطور فرعون مصر اقتدار کی مسند پر براجمان ہوجاتاہے۔اسی دوران نائب السلطنت بیتوم سے رعمسیس دوم کے دربار میں حاضر ہوتاہے تاکہ موسیٰ کی حقیقت بیان کرسکے۔ رعمیسس دوم نائب السلطنت کی زبانی موسیٰ کے بارے میں سن کر تذبذب میں مبتلاہوجاتاہے کہ اس کہانی پر یقین کرے یا ناکرے۔ تاہم ملکہ طویا کے اکسانے پر رعمسیس دوم مریم کو بلواتا ہے تاکہ اس سے اس بابت سوال کرے، مریم اس حقیقت سے منکر ہوجاتی ہے کہ وہ موسیٰ کی بہن ہے۔لیکن جب رعمسیس دوم مریم کا ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دیتاہے تو موسیٰ اقرار کرلیتاہے کہ وہ اصل میں ایک عبرانی النسل ہے۔ رعمسیس دوم کی بیوی کی خواہش ہوتی ہے کہ فرعون موسیٰ کو قتل کروادے لیکن رعمسیس دوم فرعون مصر فیصلہ کرتاہے کہ موسیٰ کو جلاوطن کر دیاجائے۔مصر چھوڑنے سے پہلے موسیٰ کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی ماں اور بہن مریم سے مل لے۔ موسیٰ کی ماں اور بہن موسیٰ کو اس کے اصل عبرانی نام موشے سے پکارتی ہیں۔ صحرا میں سفر کے دوران موسیٰ کا گزر ایک مختصر سی آبادی مدین پر سے ہوتاہے جہاں اسکی ملاقات [[صفورہ]] (Zipporah) اور اسکے باپ یترو ([[شعیب]]) (Jethro (Bible))سے ہوتی ہے۔موسیٰ گدڑیا بن کر انکی بھیڑوں کی دیکھ بھال کرنے لگتاہے، بعدازاں صفورہ سے شادی کرتاہے اور ایک بیٹے [[جیرسوم]] (Gershom) کا باپ بنتاہے۔
 
نو سال کے بعد پہاڑ کے پتھر لڑھکنے کی وجہ سے موسیٰ زخمی ہوکر گرجاتاہے، وہ دیکھتا ہے کہ ایک جلتی ہوئی جھاڑی اسکی آنکھوں کے سامنے ہےجبکہ ایک بچہ جو [[فرشتہ]] ہوتاہے بطور خدا کے نمائندے کے ظاہر ہوتاہے۔اپنے علاج کے دوران موسیٰ صفورہ کے سامنے اظہار کرتا ہے کہ خدا اس سے کیاچاہتاہے۔ یہاں پر دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلاف پیدا ہوجاتاہے کیونکہ صفورہ سمجھتی ہے کہ مصر جانے کے بعد موسیٰ انکو چھوڑدے گا۔موسیٰ مصر واپس جاکے نون، یوشع اور [[ہارون علیہ السلام|ہارون عہ]] اپنے بھائی سے دوبارہ ملتاہے۔ وہاں وہ اپنی فوجی مہارت اور جنگی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عبرانی نوجوانوں کی تربیت و نظم و نسق میں مصروف ہوجاتاہے۔ عبرانی غلام جنگی فنون کی تربیت حاصل کرنے کے بعد مصری افواج پر حملے شروع کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں فرعون رعمسیس دوم بہت سے یہودی عبرانیوں کو [[سزائے موت]] دینا شروع کردیتاہے جب تک کہ عبرانی غلام موسیٰ کو فرعون کے حوالے نہ کردیں۔اسی دوران فرشتہ دوبارہ ظاہر ہوکر موسیٰ کا بتاتا ہے کہ خدا اب مصریوں کو دس عذابوں سے دوچار کریگا۔ زمین کا تمام پانی سرخ خون میں بدل جائیگا، مصریوںپر مینڈکوں ، مکھیوں اور ٹڈی ڈل کی مصیبت نازل کریگا۔ موسیٰ دوبارہ رعمسیس دوم کے روبرو جاتاہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ تمام عبرانیوں کو مصریوں کی غلامی سے آزادی دی جائے۔رعمسیس موسیٰ کا بات سنی ان سنی کرتے ہوئے اصرار کرتاہے کہ عبرانیوں کو آزاد کردینے سے مصر کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔جس کے بعد بار برداری کے جانوروں کی موت، پھوڑے پھنسیوں کا نکلنا، بجلی کی گرج و چمک اور تاریکی جیسے عذاب مصریوں پر مسلط ہوجاتے ہیں اس کے برعکس عبرانیوں کو ان عذابات سے قطعی نقصان نہیں پہنچتا۔اس کے بعد فرشہ جب موسیٰ کو بتاتا ہے کہ اب خدا نے ارادہ کیاہے کہ تمام پہلوٹھوں کی موت کے عذاب سے لوگوں کو دوچار کرے تو موسیٰ یہ سن کر دہشت زدہ ہوجاتاہے۔تاہم عبرانیوں نے موسیٰ کی ہدایات کیمطابق اپنے گھروں کے دروازوں پر بھیڑ کا خون لگایا جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ جبکہ رعمسیس دوم کے بیٹے کی موت نے رعمسیس کو توڑ کررکھ دیا،اور موسیٰ وہ عبرانیوں کو مصر چھوڑنے کا اشارہ دے دیا۔
مصر چھوڑتے وقت عبرانیوں نے موسیٰ کی ہدائت کیمطابق [[بحیرہ احمر|بحر احمر]] والا راستہ منتخب کیا۔ رعمسیس دوم جو تاحال اپنے پہلوٹھے بیٹے کی موت کی وجہ سے صدمے میں ڈوبا ہواتھا ، نے عبرانیوں کا پیچھا کرنا کا فیصلہ کیا اور ایک بڑی فوج کے ساتھ ان کے پیچھے روانہ ہوا۔ خطرناک پہاڑی راستوں سے گزرنے کے بعد جب رعمسیس دوم عبرانیوں کے پیچھے پہنچا تو وہ [[بحیرہ احمر]] کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے۔ موسیٰ نے اس مشکل میں اپنی تلوار سمندر کے پانی میں پھینک دیتاہے تو اچانک خلاف توقع سمندر کا پانی کم ہوکر گزرگاہ کی شکل اختیار کرجاتاہے جہاں سے عبرانی بہ آسانی گزرجاتے ہیں۔ رعمسیس دوم اور اسکی فوج بھی عبرانیوں کے پیچھے گزرنا چاہتی ہے جبکہ موسیٰ پیچھے رک کر رعمسیس اور اسکی فوج کا سامنا کرتاہے۔ اسی دوران کہ جب مصریوں کی ایک کثیر جماعت عین سمندر کے درمیان پہنچ جاتی ہے تو سمندر اپنی اصل صورت پر واپس آنا شروع ہوجاتاہے اور مصری فوج سمندر برد ہوجاتی ہے۔اس فلم میں دکھایاگیاہے کہ رعمسیس دوم سمندر میں نہیں ڈوبتا تاہم وہ مصری فوج کی تباہی پر پریشان ہوتاہے۔موسیٰ عبرانیوں کو واپس مدائن لیجاتاہے جہاں وہ دوبارہ صفورہ اور اپنے بیٹے جیرسوم سے ملتا ہے۔کوہ سینا پر فرشتہ اس بات سے سخت ناراض ہوتاہے کہ عبرانیوں نے سونے کا بچھڑا بنالیاہے جبکہ موسیٰ تختیوں پر [[دس احکام]] لکھنے میں مصروف ہوتاہے۔برسوں بعد جبکہ موسیٰ عمر رسیدہ ہوچکاہوتاہےصحرا میں [[تابوت سکینہ]] کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیگر عبرانیوں کے ہمراہ فرشتے کو دیکھتاہے۔
== ستارے ==
سطر 127:
[[زمرہ:ہسپانیہ میں عکس بند فلمیں]]
[[زمرہ:امریکی تھری ڈی فلمیں]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]