"سید احمد خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 33:
[[جنگ آزادی ہند 1857ء|بغاوت]] ختم ہونے کے بعد اس نے '''اسباب بغاوت ہند''' پر ایک رسالہ لکھا جس میں رعایائے ہندوستان کو اور خاص کر مسلمانوں کو بغاوت کے الزام سے بری کیا۔ اس رسالہ کا فائدہ سلطنت برطانیہ کو ہوا جس نے اس کی بنیاد پر ایسٹ انڈیا کمپنی سے برصغیر کا تمام قبضہ لے لیا اور ہندوستان کے تمام معاملات براہ راست اپنے قبضہ میں لے لیے۔ مسلمانوں کے راسخ الاعتقاد طرز کو ان کے مستقبل کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے سرسید نے مغربی طرز کی سائنسی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے جدید اسکولوں اور جرائد کا اجرا کیا اپنے کلامی مکتبِ فکر کی بنیاد ڈالی جو [[معتزلہ]] کے افکار کا چربہ تھا مگر اس کے کلامی نظریات مقبول نہ ہو سکے اس لیے صرف سائنسی علوم کی اشاعت تک محدود رہا۔
 
[[1859ء]] میں سر سید نے [[مرادآباد]] میں گلشن اسکول، [[1863ء]] میں [[غازی پور]] میں وکٹوریہ اسکول اور [[1864ء]] میں [[علی گڑھ کی سائنسی سوسائٹی|سائنسی سوسائٹی برائے مسلمانان]] قائم کی۔ [[1875ء]] میں [[محمدن اینگلو اورینٹل کالج]] جو [[جنوبی ایشیا]] میں پہلی مسلم یونیورسٹی بنا۔<ref>{{Cite web|url=http://storyofpakistan.com/sir-syed-ahmad-khan|title=Sir Syed Ahmad Khan {{!}} The greatest Muslim reformer and statesman of the 19th Century.|date=2003-06-01|language=en-US|access-date=2016-09-11| archiveurl = http://web.archive.org/web/20190106061315/https://storyofpakistan.com/sir-syed-ahmad-khan | archivedate = 6 جنوری 2019 }}</ref>
اپنے کردار کے دوران سر سید نے بار بار مسلمانوں کو [[سلطنت برطانیہ]] سے وفاداری پر زور دیا اور تمام ہندوستانی مسلمانوں کو [[اردو]] کو بطور [[زبانِ رابطۂ عامہ]] اپنانے کی کوشش کی۔ اس طرح برصغیر کے مسلمان معاشرہ میں فارسی اور عربی کے زوال کا قائد بن گیا اور مسلمانوں کے ہزار سالہ علمی مواد سے ان کا تعلق منقطع کرنے کا سبب بھی۔ وہ اپنی برطانوی وفاداریوں کے سبب [[انڈین نیشنل کانگریس]] کی طرف سے گہری تنقید کا نشانہ بنا۔<ref>{{Cite web|url=https://www.britannica.com/biography/Sayyid-Ahmad-Khan|title=Sir Sayyid Ahmad Khan {{!}} Muslim scholar|access-date=2016-09-11| archiveurl = http://web.archive.org/web/20181225153059/https://www.britannica.com/biography/Sayyid-Ahmad-Khan | archivedate = 25 دسمبر 2018 }}</ref>