"ٹراٹسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

298 بائٹ کا اضافہ ،  1 سال پہلے
م
{{خانہ معلومات صاحب منصب/عربی}}
'''لیون ٹراٹسکی''' ([[روسی زبان]]: Лев Троцкий)، پیدائشی نام لیو ڈیوی ڈووچ برانسٹائن اور فرضی نام لیون ٹراٹسکی (پیدائش: [[26اکتوبر]] ،[[1879ء]]- وفات:[[21 اگست|21اگست]]،[[1940ء]] )یوکرین کے شہر کیرووگراڈ میں پیدا ہوا۔ٹراٹسکی قلمی نام اس نے زار روس کے عقوبت خانے میں قید کے دوران میں اختیار کیا۔<ref>{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی: موت جسے مٹا نہ سکی!|url=http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/|work=The Struggle {{!}} طبقاتی جدوجہد|access-date=2018-09-04|language=en| archiveurl = http://web.archive.org/web/20190106200556/http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/ | archivedate = 6 جنوری 2019 }}</ref> [[انقلاب روس]] کی اہم شخصیت،  انقلابی مفکر، مدیراور سویت یونین کی اشتراکی حکومت کا پہلا وزیرجنگ اور وزیر خارجہ تھا۔<ref>{{Cite web|title=BBC – History – Historic Figures: Leon Trotsky (1879–1940)|url=http://www.bbc.co.uk/history/historic_figures/trotsky_leon.shtml|access-date=2018-09-04|language=en-GB| archiveurl = http://web.archive.org/web/20181226133523/http://www.bbc.co.uk/history/historic_figures/trotsky_leon.shtml | archivedate = 26 دسمبر 2018 }}</ref>
 
== ابتدائی زندگی ==
 
== انقلابی سرگرمیاں، سفر اور جلاوطنی ==
نوجوانی کے دنوں میں ہی وہ خفیہ مارکسسیت پر مبنی سٹڈی سرکل میں شمولیت اختیار کر کے ایک انقلابی بن گیا<ref name=":0">{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی: موت جسے مٹا نہ سکی!|url=http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/|work=The Struggle {{!}} طبقاتی جدوجہد|access-date=2018-09-04|language=en| archiveurl = http://web.archive.org/web/20190106200556/http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/ | archivedate = 6 جنوری 2019 }}</ref>،  وہ انقلابی سیاسی حلقوں میں بہت جلد مفکر اور ادیب کے طور پر مشہورہوگیا۔اسے خوب صورت تحریرکی وجہ سے لوگ پیرو(قلم) کہتے تھے اور انقلابی حلقے اس کی پر جوش رومانویت پسندی کی بنا ءپرنوجوان عقاب کہتے تھے۔ <ref name=":1">{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی کے نظریات۔۔۔ جاوید اختر|url=http://www.sangatacademy.net/cms/?p=1103|work=Sangat Academy|access-date=2018-09-04|language=en-US| archiveurl = http://web.archive.org/web/20181226133518/http://www.sangatacademy.net/cms/?p=1103 | archivedate = 26 دسمبر 2018 }}</ref> 1896 ء میں پیٹرز برگ میں جولاہوں کی مشہور ہڑتال ہو گئی۔ اس نے دانشوروں میں ایک نئی زندگی ڈال دی۔ عوام میں بیداری کی لہر محسوس کرکے طلبہ میں جرات آگئی۔ فروری 1897 ء میں ایک خاتون نے جس کا نام وٹردنا تھا‘سینٹ پیٹرز برگ کے قلعہ میں خودکو آگ لگا کر مرگئی تھی۔ حادثاتی طور پر ٹراٹسکی نے اپنے انقلابی کام کا آغاز وٹروفا کی موت پر ہونے والے مظاہروں سے کیا۔اس نے اپنی پہلی تنظیم کا نام جنوبی روسی ورکزز یونین رکھا ہوا تھا۔ اس کا ارادہ دوسرے شہروں کے مزدوروں کو شامل کرنا بھی تھا جس کے لیے اس نے سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ خطوط کا سلسلہ استوار کیا<ref>میری زندگی، کتاب از لیون ٹراٹسکی، باب نمبر سات
 
https://www.marxists.org/archive/trotsky/1930/mylife/ch07.htm</ref>۔ لیکن اسے سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے 1898ءمیں زار حکومت نے قید کر دیا۔تیس ماہ کی قید کاٹنے کے بعد اس نے دو ماہ سائبیر یا میں بھی گزارے ۔<ref name=":1"/> ٹراٹسکی، لینن کے ساتھ انقلابی کام میں مصروف رہا لیکن 1903ء میں روسی اشتراکی جمہوری مزدور جماعت (RSDLP, روسی زبان میں РСДРП) کے اندر تنظیمی اور نظریاتی بنیادوں پر ہونے والی تقسیم کے باعث دونوں الگ ہو گئے۔ دونوں کے مابین بنیادی اختلاف روسی انقلاب کے کردار پر تھا۔ ٹراٹسکی’’انقلاب مسلسل‘‘ کے نظرئے کا خالق اور وکیل تھا۔<ref name=":0"/>