"تاریخ ایران" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار:تبدیلی ربط V3.4
م خودکار: ویکائی > مغربی علاقہ
سطر 23:
اقوام کاسی، لولوبی و گوتی زاگرس مرکزی میں زندگی بسرکرتے تھے انہی میں سے کاسی تیسرے ہزارہ قبل از میلادی کے اواخرمیں سرزمین لرستان پرزندگی بسر کرتے تھے لیکن ان کی اصل جگہ بالکل صحیح معلوم ومعین نہیں ہے۔ ۱۶ یا ۱۷ قرن ق م سے لیکر تقریبا ۱۱۵۵ ق م بابل انہی لوگوں کے زیر تحت تھا یہ بین النہرین پر غیرایرانیوں کی سب سے طولانی مدت کی کامیابی ہے۔ لرستان کامس جوکہ مغرب ایران کے ہنر کے بہترین نمونے تھے دوسرے ہزارہ کے اواخر اور پہلے ہزارہ کے شروع میں پایاجاتاتھا بہت سے محققین نے اس کو اقوام کاسی سے منسوب کیاہے لولوبیوں نے ظاہرا زاگرس کے پہاڑی علاقہ اور دوسرے وسیع علاقوں پر اپناتصرف کررکھاتھا اورانہوں نے اپنامرکز شہر زور کو بنارکھاتھا ۔ مہم ترین یاد گار جووہ چھوڑ کرگئے وہ لولوبی بادشاہ انوبینی کاایک برجستہ نقش ہے جو پل زہاب کے قریب ہے اور اس کے اوپر ایک کتیبہ بھی اکدی زبان میں موجود ہے ۔ گوتی قوم جو کہ شاید شہر زور کے شمال میں زندگی بسر کرتی تھی تیسرے ہزارہ کے اواخرمیں انہوں نے بابل کو اپنے قابومیں لے لیا اوراس کے کچھ بعد ایلام پر بھی اپنا تسلط جمالیا۔
==ایران میں آریائی ہجرت==
لیکن ایران کی تاریخ ”آریوں کی سرزمین “ہونے کی حیثیت سے قوم آریا (ہندوستانی اورایرانی)کے یہاں پرہجرت کرنے سے بیابان ایران میں داخل ہوکراپنا آغاز کرتی ہے آریائی ہندوستان اور اروپا کی قوموں میں سے ایک قوم تھی جوکہ ایک دوسرے سے جداہونے کے بعد دوسر ے ہزارہ میں مرکزی ایشیا میں زندگی بسر کرتے تھے زرتشتیوں کی کتابوں میں ایرانیوں کی پرانی سرزمین کانام ”ایران ویج“ بیان کیاگیاہے اورندیداد میں بیان کیاگیاہے کہ ایران ویج سب سے پہلی سرزمین ہے جوکہ اھورہ مزدا کے ہاتھوں پیداہوئی ہے بعض محققین کی نظر میں جس وقت بیابان ایران میں لوہے کازمانہ اپنے عروج پر تھاآریائی مہاجرتقریبا ۸۰۰ سے لیکر ۱۰۰۰ ق م میں اس سرزمین کے [[مغربی علاقہ]] میں داخل ہوئے تھے آریائیوں کے ایران میں داخل ہونے کے راستے کے بارے میں بہت سے لوگوں کاکہناہے کہ یہ مہاجر مرکزی ایشیاسے مغرب کی طرف آئے یہاں تک کہ زاگرس کے پہاڑوں تک پہنچ گئے لیکن دوسرے لوگوں کانظریہ ہے کہ آریائی مہاجرین دو مختلف راستوں دریائے خزر کی طرف سے ایران میں داخل ہوئے ہیں اور طوائف مادی وپارسی قفقاز کے راستے سے سرزمین ایران میں داخل ہوئے ہیں کیانی حکمرانوں کی روایات سے پتہ چلتاہے کہ آریائی زردشتیوں کے زمانے تک ایران میں موجود تھے۔
 
سطر 40:
[[زمرہ:تاریخ مغربی ایشیا]]
[[زمرہ:ویڈیو کلپس پر مشتمل مضامین]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]