"اپنیشد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{ہندومت کی کتب مقدسہ}}
{{ہندوی متن پر مشتمل}}
{{ہندومت کی کتب مقدسہ}}
 
'''اپنشد''' (Upaniṣad) [[ہندومت|ہندو مت]] کی قریباً دوسو مقدس اور نظری کتب کے مجموعے کا نام ہے جن میں سے پرانی ترین کتب زیادہ تر [[وید]] کی فلسفیانہ تشریح سے متعلق ہیں۔ انہیں ہندو مت کے متعدد [[ولی|اولیاء]] ([[رشی]] / sage) کی جانب منسوب کیا جاتا ہے۔ اپنیشد، [[سنسکرت]] کے تین لفظوں اُپ+نی+شد کا مرکب ہے، جس کے معنی قریب نیچے بیٹھنا ہے۔ بالفاظ دیگر مرشد کے قدموں میں معرفت و حصول علم کے واسطے بیٹھنا۔ اپنیشد کسی ایک کتاب کا نہیں بلکہ سلسہ کتب اور فلسفے کا نام ہے، جو موضوع کے اعتبار سے [[ماوراء الطبیعیات|مابعدالطبیعیاتی]] اور اسلوب کے لحاظ سے شعری اد ب کا حسین مرقہ ہے۔ اپنیشد کی تعلیمات کا منبع [[توحید]]، حق پرستی اور عرفان ذات ہے۔ یہ ظاہری عبادات، مذہبی رسومات، جنتروں، منتروں کی بجائے خود آگاہی، حقیقیت اولی کی تلاش اور تقوی پر زور دیتی ہے۔ ممتاز ہندو فلسفی اور عالم [[شنکر اچاریہ]] نے اپنیشدوں کی تعلیمات پر بڑا زور دیا اور کئی ایک اپنیشدوں کی تفسیریں لکھیں۔