"سافٹ ویئر کی قزاقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:قانون کاپی رائٹ+زمرہ:فائل شیئرنگ+زمرہ:منظم جرائم
سطر 1:
'''سافٹ ویئر کی قزاقی''' سے مراد پرچون [[سافٹ ویئر]] کے استعمال میں اس کے تصنیع‌گر کی طرف سے مقررکردہ اجازہ سے انحراف ہے۔ واضح رہے کہ اگرچہ صارف پیسے دے کر سافٹ ویئر حاصل کرتا ہے مگر اکثر تصنیع گر کی منطق میں صارف سافٹ ویئر کی نقل کی ملکیت حاصل نہیں کرتا بلکہ تصنیعگر کے لکھے قانونی دستاویز پر انگوٹھا لگا کر ایک قانونی اقرار نامے میں داخل ہوتا ہے، جس کی ممکنہ خلاف ورزی قانونی جرم سمجھی جانی چاہیے۔ جامع طور پر مصنع‌لطیف کا حصول یا استعمال جبکہ تصنیعگر تک اس کی منڈی میں مقرر کردہ قیمت نہ پہنچی ہو، کو قزاقی کہا جاتا ہے۔ سافٹ ویئر کے حصول کے لیے کسی مادہ چیز کو حاصل کرنا نہیں ہوتا، بلکہ برقی طور پر اصل کی پوری نقل تیار کر لی جاتی ہے۔ اکثر ممالک میں اس قزاقی کو جرم سمجھا جاتا ہے۔
 
== قزاقی اصطلاح ==
اس گنجلک مسئلہ کو سمجھنے کے لیے واضح کرنا ضروری ہے کہ قزاقی کے خاص معنی ہیں اور یہ سرقہ، چوری، ڈکیتی اور راہزنی وغیرہ سے مختلف ہے۔ جبکہ چوری ہر معاشرے میں معیوب سمجھی جاتی ہے، مگر قزاقی کی مماعنت [[بین الاقوامی]] قوانین میں "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" کی حد تک ہے، چونکہ تمام بڑی طاقتیں تاریخ کی روشنی میں قزاقی میں ملوث ہیں اور رہی ہیں<ref>
[http://www.portcities.org.uk/london/server/show/ConNarrative.136/The-East-India-Company.html ایسٹ انڈیا کمپنی]
سطر 12:
ترقی یافتہ ممالک میں اداروں کی سطح پر سافٹ ویئر کی نقل بنا کر قزاقی تقریباً ناپید ہو چکی ہے، صرف اجازہ سے انحراف تک کی قزاقی جاری ہے۔ اس کی عام صورت اجازہ میں دی گئی بیٹھوں سے زیادہ پر اس کی تنصیب یا استعمال ہے۔ زیادہ تر قزاقی انفرادی سطح پر ہوتی ہے۔ [[انٹرنیٹ]] کی ترویج سے قزاق سافٹ ویئر حاصل کرنا خاصا آسان ہو گیا ہے۔ [[تیسری دنیا]] میں (نقل بنا کر) قزاقی اب بھی قدرے عام ہے۔ چین اور بھارت جیسے بڑے ممالک میں یہ وباء کی صورت ہے اور بازا میں عام فروخت ہوتا ہے۔ پاکستان میں 90ء کی دہائی سے پہلے نقل شدہ سافٹ ویئر کھلے عام دکانوں پر فروخت ہوتا تھا، اب یہ کاروبار زیرِ زمیں ہوتا ہے۔ تقریباً تمام ممالک میں لطیف قزاقی کے خلاف قانون موجود ہیں۔
 
== حقوق طبع ساز ==
حالیہ برسوں میں امریکا کی سربراہی میں سافٹ ویئر کو حقوق طبع (جیسا کہ کتابوں وغیرہ) کی چھتری فراہم کرنے کی منظم کوشش شروع کی گئی ہے۔ اس کی ایک مثال انگریزی ویکیپیڈیا پر "software piracy" کے مضمون کو "copyright infringement" پر [[رجوع مکرر]] ہونے پر نظر آتی ہے۔ امریکی سرکار نے اس "حقوق طبع ساز" کی دنیا بھر میں عملدرامد کے لیے WTO کی خدمات حاصل کی ہیں۔
امریکی کانگرس [[ذرائع ابلاغ]] شراکتوں کے دباؤ میں آ کر فکری سرقہ بارے کالے قانوں منظور کرنے کی کوشش میں رہتی ہے۔<ref>
{{cite news |title=Why Canadians Should Participate in the SOPA/PIPA Protest
|author= مائیکل گیسٹ|url=http://www.michaelgeist.ca/content/view/6244/125/ |newspaper= |date= |accessdate=17 January 2012| archiveurl = http://web.archive.org/web/20181225145315/http://www.michaelgeist.ca/2012/01/canada-and-sopa-protest/ | archivedate = 25 دسمبر 2018 }}
</ref>
 
== آزاد مصدر سافٹ ویئر ==
آزاد مصدر سافٹ ویئر، جو بلاقیمت تمام حقوق کے ساتھ صارفین کو دستیاب ہے، کی وجہ سے قزاق شدہ سافٹ ویئر کے استعمال کی کوئی منطقی وجہ نہیں۔ چونکہ اکثر صارفین شمارندی لحاظ سے جاہل ہوتے ہیں، اس لیے وہ پرچون سافٹ ویئر کی تجارتی اداروں کے چنگل سے نکلنے میں ناکام رہے ہیں۔ تجارتی اداروں نے ایسا ماحول تخلیق دیا ہے کہ جاہل اکثر سمجھتا ہے کہ اس کے لیے کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ کی [[مائیکروسافٹ ونڈوز|م‌س ونڈوز]] نصب کرنا ضروری ہے جو اس قزاقی کی اُم الخبائث ہے۔ مائکروسافٹ کے مالک کا بیان ہے:
<div class="mw-content-ltr">{{quote|As long as they are going to steal it, we want them to steal ours. They'll get sort of addicted, and then we'll somehow figure out how to collect sometime in the next decade.|[[بل گیٹس|بِل گیٹس]]<ref>{{cite web|url=http://news.cnet.com/2100-1023-212942.html|title=Gates, Buffett a bit bearish|date=July 2, 1998|publisher=[[CNET]]| archiveurl = http://web.archive.org/web/20190106055459/https://www.cnet.com/news/gates-buffett-a-bit-bearish/ | archivedate = 6 جنوری 2019 }}</ref>
}}</div>
:یعنی افیم فروشوں کی طرح تیسری دنیا کے عوام کو ونڈوز کی لَت لگا دو، پیسے آنے والے وقت میں بنا لیں گے۔
سطر 30:
 
[[زمرہ:سافٹ ویئر]]
[[زمرہ:فائل شیئرنگ]]
[[زمرہ:قانون]]
[[زمرہ:قانون کاپی رائٹ]]
[[زمرہ:منظم جرائم]]