"ایوانِ زیریں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:سیاست
م خودکار: خودکار درستی املا ← میعاد؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 2:
 
== قومی اسمبلی کی تشکیل ==
قومی اسمبلی 342 ارکان پر مشتمل ہے۔ اس کے لیے نشستوں کی تقسیم آبادی کے تناسب سے کی گئی ہے۔
 
{| class="wikitable"
سطر 56:
 
== شرائط رائے دہندہ ==
رائے دہندہ پاکستان کا شہری ہو۔ اس کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو، اس کا نام انتخابی فہرست میں ہو۔ دماغی طور پر مفلوج نہ ہو۔
 
== اراکین کا انتخاب ==
قومی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب متعلقہ انتخابی حلقے کے ووٹرز براہ راست اپنے ووٹوں سے کرتے ہیں۔
 
== واحد رکنیت کی پابندی ==
اگر کوئی عہد ےدار ایک سے زیادہ حلقوں میں انتخاب جیت جاتا ہے تو اسے ایک نشست کے سواء باقی تمام نشستوں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
 
== رکنیت کا خاتمہ ==
اگر کوئی رکن مسلسل چالیس اجلاسوں میں غیر حاضر رہے تو اس کی رخنیت منسوخ ہو جائے گی۔ اگر کوئی رکن اپنی رضا مندی سے اپنی رکنیت ختم کرنا چاہتا ہو تو وہ اسپیکر کو اپنا استعفیٰ دے سکتا ہے۔
آئین میں اٹھارہویں ترمیم کے بعد [[سیاسی جماعت]] کا سربراہ اپنی جماعت کے کسی بھی رکن پارلیمینٹ کو جماعت کی پالیسی کی خلاف ورزی اور فیصلوں کو تسلیم نہ کرنے پر ان کی رکنیت ختم کر سکتا ہے۔
 
== اجلاس کی طلبی اور التوا ==
صدر مملکت یا خود [[وزیر اعظم]] کے مشورہ سے مشترکہ یا کسی ایوان کا اجلاس طلب کر سکتا ہے اور خود ہی اسے ملتوی کر سکتا ہے۔ لیکن قومی اسمبلی کے کم از کم سال میں تین اجلاس ہونے چاہئیں جن میں کم از کم 130 دن کا کام ہونا ضروری ہے اور دو اجلاسوں کے درمیان 120 دن کا وقفہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر اسمبلی کے 1/4ارکان اجلاس بلانا چاہیں تو وہ اسپیکر سے درخواست کرسکتے ہیں اور یہ اجلاس سپیکر ہی ملتوی کرتا ہے۔ کیونکہ اسمبلی کا اجلاس اگر سپیکر بلائے تو وہ اجلاس کا مقام اور اس کے ملتوی کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔
 
== اسمبلی کی معیادمیعاد ==
آئین میں اسمبلی کی مدت پانچ سال مقرر ہے جو اس کے پہلے اجلاس سے شمار ہوگی۔ اس سے قبل اسے برخاست کیا جاسکتا ہے ۔
== کورم ==
اسمبلی کے کورم کے لیے ایک چوتھائی ارکان کی حاضری ضروری ہے۔ اگر کورم کم ہو تو اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ اسمبلی میں تمام فیصلے حاضر ارکان کی اکثریت سے کیے جاتے ہیں۔
 
== اسمبلی کا ہیڈ کوارٹر ==
سطر 86:
 
{{حلف مکمل آئین}}
 
 
[[زمرہ:قانون ساز ادارے]]