"انگولہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م جنوبی افریقا using AWB
م خودکار: خودکار درستی املا ← دار الحکومت؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 56:
|cctld = [[ao.|.ao]]
|کالنگ_کوڈ = 244
}}
'''انگولہ''' جسے جمہوریہ انگولہ کے نام سے جانا جاتا ہے، [[وسطی افریقہ]] کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ اس کے جنوب میں نمیبیا، شمال میں جمہوریہ کانگو، مشرق میں زیمبیا جبکہ مغرب میں [[بحر اوقیانوس]] موجود ہے۔ اس کا دارلحکومتدار الحکومت لوانڈا ہے۔
 
16ویں صدی سے 1975 تک انگولہ پرتگال کی نو آبادی رہا ہے۔ آزادی کے بعد 1975 سے 2002 تک انگولہ میں انتہائی خونریز [[خانہ جنگی]] جاری رہی ہے۔ صحرائے صحارا کے علاقے میں تیل اور ہیروں کی پیداوار کے لیے انگولا دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ تاہم اوسط عمر اور بچوں کی شیرخوار عمر میں شرحِ اموات دنیا بھر میں سب سے بلند شرح والے ملکوں میں سے ایک ہیں۔ اگست 2006 میں مختلف چھاپ مار گروہوں کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا جو اب بھی لاگو ہے۔
سطر 63:
== تاریخ ==
=== ابتدائی ہجرتیں ===
اس علاقے کے قدیم ترین آباد کاروں میں خوئیسن قبائل کے شکاری اور چرواہے شامل ہیں۔ بعد ازاں ان کی جگہ بنٹو قبائل آئے تاہم خوئیسن قبال آج بھی معمولی تعداد میں یہاں آباد ہیں۔ بنٹو قبائل موجودہ کیمرون کی جانب سے یہاں آئے تھے۔
=== پرتگالی دور حکومت ===
جغرافیائی اعتبار سے آج کے انگولا کا رقبہ 15ویں صدی کے اواخر میں پہلی بار پرتگالی قبضے میں آیا۔ انگولا کو یورپی ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرنے لگے۔
سطر 87:
انگولا کا مقولہ ہے "اتحاد اچھائی کو بڑھاتا ہے "۔ ملک میں حکومت کی ایگزیکٹو برانچ صدر، نائب صدور اور وزراء کی کونسل پر مشتمل ہوتی ہے۔ کئی دہائیوں سے سیاسی طاقت صدر کے ہی پاس ہے۔
 
18 صوبوں کے گورنروں کا تقرر اور اختیارات صدر کی مرضی سے متعین ہوتے ہیں۔ 1992 کے آئین میں حکومتی ڈھانچے اور شہریوں کے حقوق و فرائض کا تذکرہ موٹے موٹے الفاظ میں کر دیا گیا ہے۔ قانونی نظام پرتگالی انداز کا ہے تاہم کمزور اور بکھرا ہوا ہے۔ ملک میں موجود کل 140 بلدیات میں سے صرف 12 میں عدالتیں کام کرتی ہیں۔ سپریم کورٹ اپیل کورٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور آئینی عدالت کا کام قوانین پر نظرِ ثانی کرنا ہے۔
خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد [[بین الاقوامی]] دباؤ کے تحت ملک میں جمہوریت کا فروغ ہوا۔ تاہم زیادہ تر تبدیلیاں محض دکھاوے کی حد تک ہیں۔
 
سطر 95:
 
== فوج ==
انگولا کی مسلح افواج کا سربراہ چیف آف سٹاف ہوتا ہے جو وزیرِ دفاع کے ماتحت کام کرتا ہے۔ انگولا کی فوج بحری، بری اور ہوائی فوج پر مشتمل ہیں۔ کل [[افرادی قوت]] 1٫10٫000 ہے۔ زیادہ تر روسی ساخت کا اسلحہ استعمال ہوتا ہے۔ تربیت کے لیے برازیل اور چیک اور مغربی ساخت کے جہاز استعمال ہوتے ہیں۔
== پولیس ==
قومی پولیس میں پبلک آرڈر، کرمنل انوسٹی گیشن، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ، معاشی سرگرمیوں کی تفتیش اور تحقیق، ٹیکس اور سرحدی دیکھ بھال وغیرہ کے محکمے شامل ہیں۔
== انتظامی تقسیم ==
انگولا میں 18 صوبے اور 163 بلدیات ہیں۔
== نقل و حمل ==
انگولا میں نقل و حمل درجِ ذیل پر مشتمل ہے :
سطر 113:
رقبے کے اعتبار سے انگولا دنیا کا 23واں بڑا ملک ہے۔ اس کا کل رقبہ 12٫46٫620 [[مربع کلومیٹر]] ہے۔
 
انگولا کے جنوب میں نمیبیا، مشرق میں زیمبیا، شمال مشرق میں [[عوامی جمہوریہ کانگو]] اور مغرب میں جنوبی بحرِ اوقیانوس ہیں۔
=== موسم ===
 
سطر 137:
 
=== زبانیں ===
انگولا میں مقامی قبائل کی زبانوں کے علاوہ پرتگالی بھی بولی جاتی ہے۔ اُمبنڈو، کِمبنڈو اور کیکونگو بڑی زبانیں ہیں۔ [[پرتگالی زبان]] سرکاری زبان ہے۔
=== مذہب ===
اندازہً ملک میں 1٫000 سے زیادہ مختلف مسیحی گروہ موجود ہیں۔ ان میں نصف سے زیادہ تعداد [[رومن کیتھولک]] ہیں۔ [[مغربی افریقہ]] اور دیگر ممالک سے آنے والے افراد کی زیادہ تر تعداد مسلمان ہے جو سنی العقیدہ ہیں۔ تاہم ان کی تعداد کل آبادی کا تقریباً 1 فیصد ہے۔ [[سعودی عرب]] اس کوشش میں ہے کہ اس کے فقہہ سے تعلق رکھنے و الے افراد کی تعداد بڑھ جائے۔ لادین افراد کی تعداد بھی قابلِ ذکر ہے۔ قدیم افریقی مذاہب بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں۔
=== صحت ===
ہیضہ، ملیریا، مرضِ کلب یعنی پاگل کتے کے کاٹے کی بیماری اور افریقی جریانِ خون کے بخار عام ہیں۔ تپ دق اور ایڈز کی شرح بھی بہت بلند ہے۔ انگولا میں شیر خوار بچوں کی شرح اموات دنیا کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک ہے۔
=== تعلیم ===
قانونی طور پر 8 سال تک تعلیم لازمی اور مفت ہے لیکن سکولوں کی عمارات اور تدریسی عملے کی کمی کی وجہ سے شرح خواندگی کم ہے۔