"فوبوس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
فوبوس مریخ کے دو چاندوں میں سے ایک [[چاند]] ہے۔ یہ مریخ کے دوسرے چاند [[دیموس]] (Deimos) کے مقابلے میں مریخ سے زیادہ نزدیک ہے۔ دونوں چاند 1877 عیسوی میں امریکی فلکیات دان [[آساف ھال]] (Asaph Hall) نے دریافت کیے. فوبوس چھوٹا اور بے ڈھنگ شکل کا ہے. اس کا رداس صرف 7 میل یعنی 11 کلومیٹر ہے اور یہ مریخ کے چاند دیموس سے سات گنا بڑا ہے. فوبوس کا نام یونانی خدا فوبوس کے نام پر رکھا گیا ہے. یونانی اساطیر میں اسے [[ایریز]] یا [[آرس]] (Ares) یعنی ( [[مریخ]]) اور [[ایفرودیت]] (Aphrodite) یعنی ([[زہرہ]]) کا بیٹا اور خوف کا پتلا کہا جاتا ہے.
[[File:Orbits of Phobos and Deimos.gif|frame|left|[[مریخ]] کے دونوں چاندوں کی مریخ کے گرد گردش]]
 
[[File:PIA17352-MarsMoons-PhobosPassesDeimos-RealTime.gif|thumb|left|250px| (rover)|[[کیوریسٹی]] سے کی گئی عکس بندی۔ فوبوس کے پیچھے سے [[دیموس]] گزر رہا ہے۔]]
 
 
سطح مریخ سے اس کا اوسط فاصلہ صرف 6000 کلو میٹر ہے۔ پورے [[نظام شمسی]] میں کوئی دوسرا ایسا چاند نہیں ہے جو اپنے سیارے سے اس قدر نزدیک ہو۔ یہ مریخ سے اتنا قریب ہے کہ اس کی مریخ کے گرد [[مداری گردش]]، مریخ کی [[محوری گردش]] سے زیادہ تیز ہے. یہ مریخ کے گرد ایک چکر 7 گھنٹے اور 39 منٹ میں طے کرتا ہے. جس کے نتیجہ میں یہ مریخ کی سطح سے ہر مریخی دن میں دو مرتبہ مغرب سے طلوع اور مشرق میں غروب ہوتا نظر آتا ہے. اس کے طلوع اور غروب کے درمیان کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 15 منٹ یا اس سے بھی کم ہوتا ہے.