"محمد باقر نقوی چکڑالوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

 
باقر نقوی کا شوق حصول علم بے پایاں تھا۔ چنانچہ یہی شوق آپ کو حضرت مولانا شریف حسین کے پاس جگراؤں ضلع لدھیانہ لے گیا۔ وہاں تحصیل علم کیا پھر لکھنؤ میں بھی کچھ عرصہ رہے۔ اس کے بعد اورنٹیل کالج لاہور آ گئے اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 1909 ء میں مولوی فاضل کا امتحان امتیازی حیثیت سے پاس کیا۔ منشی فاضل کا امتحان بھی پاس کیا۔ کچھ عرصہ اورنٹیل کالج میں مدرس بھی رہے۔
 
اس کے بعد نجف اشرف تشریف لے گئے۔ نجف اشرف میں کچھ عرصہ قیام کیااگرچہ نجف اشرف کی فضا انہیں بے حد پسند آئی تھی اور ان کا وہاں سے واپسی کا ارادہ نہ تھا تاہم جب نجف اشرف میں [[آیت اللہ]] العظمیٰ [[سید ابو الحسن اصفہانی]] سے ملاقات ہوئی، تبادلہ افکار ہو اتو انہوں نے حکم دیا کہ واپس اپنے وطن جائیں اور وہاں خدمت کریں جس پر قبلہ بہت اداس ہوئے لیکن مرجع کے حکم کی تعمیل میں واپس آ گئے۔ غالباً یہ 1914ء کا زمانہ تھا کہ جب آپ نے سلسلہ درس وتدریس چکڑالہ میں ہی شروع کر دیا۔
 
== تاسیس مدارس ==
18,964

ترامیم