"گریگوری پنکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''<u>تعارف</u>''' گریگوری پنکس ایک ماہر امریکی حیاتیات تھا جو نیو جرسی میں وڈبائ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 20:09، 6 فروری 2019ء

تعارف

گریگوری پنکس ایک ماہر امریکی حیاتیات تھا جو نیو جرسی میں وڈبائن کے علاقے میں 1903ء میں پیدا ہوا۔وہ روسی یہودی والدین کی اولاد تھا۔کارنل سے اس نے گریجویشن کی۔ 1927ء میں ہارورڈ سے ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کی۔بعد ازاں اس نے متعدد اداروں میں کام کیاجس میں ہارورڈ اور کیمبرج کے ادارے شامل ہیں۔وہ چند سال کلارک میں پروفیسر ہو گیا۔

علمی خدمات

1944ء میں اس نے"وارکسٹر فاؤنڈیشن برائے تجرباتی حیات" کے لیے اہم کردار ادا کیا۔بعد میں وہ طویل عرصے تک ان لیبارٹریز کا پروفیسر رہا۔اس نے قریب 250 سائنسی مقالے اور ایک کتاب "تولید زرخیزی کی فتح" بھی لکھی جو 1965ء میں چھپی۔

وجہٍ شہرت

گریگوری پنکس ہی وہ امریکی ماہر حیاتیات ہے جس نے دفع حمل کی گولی میں بنیادی کردار ادا کیا۔اس گولی کی دوہری افادیت ہے۔ ایک تو یہ کہ وہ دنیا جو کثرت آبادی کے خوف سے تھرا رہی تھی۔وہاں اس گولی کی اہمیت اظہر من الشمس سے کم نہیں۔ جبکہ دوسری طرف یہ امر بھی تسلیم شدہ ہے کہ اس گولی کی ایجاد سے زنا کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا۔ مرد و عورت میں بغیر شادی کے جسمانی تعلق قائم کرنے کا رجحان بڑھا۔ اس سے قبل غیر شادی شدہ عورتوں کو حمل کا خوف رہتا۔ مگر اس گولی کی ایجاد سے وہ آزادانہ اپنی جسمانی لذت حاصل کرنے لگیں۔

اس پہلی ضبط تولید گولی (Envoid) سے پہلے بھی دفع حمل کی قابل اعتبار تدابیر مروج تھیں۔ اکثر معالج پہلے ڈایافراگرام(Diaphragram)کا مشورہ دیتے۔ مگر ماضی میں اور آج بھی خواتین اس سے اجتناب برتی ہیں۔ لہٰذا گزشتہ برسوں میں لاکھوں امریکی خواتین نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے اس گولی کا استعمال کیا۔

وفات

اپنی زندگی میں پنکس کو کئی سائنسی اعزازات سے نوازا گیا۔وہ 1967ء میں بوسٹن میں فوت ہوا۔