"معاونت:ترمیم کاری کا تعارف/5" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«{{تعارف برائے| }}» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
اضافہ
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
{{تعارف برائے|
 
ویکیپیڈیا میں اس وقت محض {{formatnum:{{NUMBEROFARTICLES}}|R}} مضامین موجود ہیں جو دنیا جہاں کے کروڑوں موضوعات کے بحر بیکراں کے سامنے محض چند قطروں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نیز ان مضامین میں بڑی تعداد ایسی بھی ہے جن میں مواد کی حالت بے حد خستہ ہے۔ عموماً نئے صارفین پہلے سے موجود مضامین میں اضافہ و ترمیم کے ذریعہ اپنے ویکی سفر کا آغاز کرتے اور ویکی اسلوب نگارش سے واقفیت کے بعد بتدریج نئے مضامین تحریر یا ترجمہ کرنے کی طرف بڑھتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر گزشتہ صفحات میں ہم نے مضامین میں ترمیم و اضافہ پر گفتگو کی اور اب نئے مضامین تحریر کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
 
 
اگر آپ '''نیا مضمون''' تحریر کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے مطلوبہ موضوع کو تین شرائط پر جانچ لیں:
 
 
=== معروفیت ===
کیا آپ کا موضوع [[ویکیپیڈیا:معروفیت|معروف و مشہور]] ہے؟ خیال رکھیں کہ ویکیپیڈیا میں کسی ادارے، تنظیم، تحریک، شخصیت یا دیگر موضوعات پر علاحدہ مضمون لکھنے کے لیے ان کا اہم او معروف ہونا لازمی ہے۔ خصوصاً شخصیات کی معروفیت خاصا حساس معاملہ ہے۔ چنانچہ جن شخصیات پر آپ مضامین لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کا آزاد ذرائع مثلاً اخبارات میں معروف ہونا ضروری ہے۔
 
 
=== معتبر مراجع ===
کیا آپ کے مندرجات کے معتبر اور قابل تصدیق مراجع موجود ہیں؟ مضمون لکھنے سے قبل بہتر ہے کہ آپ موضوع سے متعلق آزاد، معتبر اور قابل تصدیق مراجع کو اکٹھا کر لیں اور مضمون میں حسب موقع ان کے حوالے نقل کریں۔ یہی حوالے قارئین کی نگاہ میں ویکیپیڈیا کے مضامین کو معتمد اور درست ٹھہراتے اور ان کی صداقت کے ضامن ہوتے ہیں۔
 
 
=== مفاد کا تصادم ===
کیا آپ کا [[ویکیپیڈیا:متصادم مفاد|کوئی مفاد متصادم]] ہے؟ اصولاً یہ ضروری ہے کہ آپ [[ویکیپیڈیا:خود نوشت|اپنی سوانح عمری]]، اپنی کمپنی یا ادارے یا جن لوگوں کے لیے آپ کام کرتے ہیں ان کے متعلق مضامین تحریر کرنے سے کلیتاً اجتناب برتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان موضوعات پر لکھنے کے دوران میں آپ [[ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر|معتدل نقطہ نظر]] کو برقرار اور تعصب سے گریزاں نہیں رہ پائیں گے۔ تاہم آپ [[ویکیپیڈیا:درخواست شدہ مضامین|دوسرے صارفین سے ان موضوعات پر لکھنے کی درخواست]] اور انہیں معتبر و قابل تصدیق حوالے فراہم کر سکتے ہیں۔
 
 
 
=== نیا صفحہ کہاں بنائیں ===
بہتر ہے کہ آپ اپنے چند ابتدائی مضامین [[ویکیپیڈیا:مسودات|مسودہ]] کی شکل میں تیار کریں (بطور نمونہ [[مسودہ:نمونہ|اس مسودہ]] کو دیکھیں)۔ مسودہ میں بتدریج مضمون مکمل، اس کی خامیاں دور اور تہذیب و تنقیح کر سکتے ہیں۔ جب مضمون مکمل اور نُک سے سُک تک درست ہو جائے تو اسے [[ویکیپیڈیا:مضمون کیا ہے؟|مضمون کی شکل]] میں شائع کر دیں۔
 
{{Col-begin}}{{Col-break|width=150px}}
{{Clickable button 2|url=https://ur.wikipedia.org/wiki/ویکیپیڈیا:ساحر_تخلیق_مضمون|ساحر تخلیق مضمون|class=mw-ui-progressive}}
{{Col-break}}
اس [[وپ:ساحر تخلیق مضمون|ساحر تخلیق مضمون]] کی مدد سے آپ مذکورہ تمام مراحل سے از خود گزر کر نیا مضمون تخلیق کر سکتے ہیں۔
{{Col-end}}