"اسٹینلے، جزائر فاکلینڈ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:1843ء میں آباد ہونے والے مقامات
سطر 25:
}}
[[فائل:Stanley-Location.PNG|تصغیر|300px|Location of Stanley on East Falkland]]
اسٹینلے (سابق نام [[اسٹینلے|پورٹ اسٹینلے]]، Stanley) [[برطانیہ]] کے زیر انتظام [[جزائر فاکلینڈ]] کا [[دار الحکومت]] اور واحد قصبہ ہے۔ یہ [[جنوبی امریکا]] کے ساحلوں کے قریب [[بحر اوقیانوس]] میں واقع فاکلینڈ کے مشرقی جزیرے پر واقع ہے۔ اس کی آبادی تقریبا 2 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ یہ دنیا کا جنوبی ترین انتظامی مرکز ہے، چونکہ فاکلینڈ خود مختار ریاست نہیں ہے اس لیے یہ دنیا کا جنوبی ترین دار الحکومت نہیں ہے، یہ اعزاز [[نیوزی لینڈ|نیو زیلینڈ]] کے دار الحکومت [[ویلنگٹن]] کو حاصل ہے۔
== تاریخ ==
 
اسٹینلے کے مقام پر پہلی نو آبادی کے قیام پر کام [[1843ء]] میں شروع ہوا اور [[جولائی]] [[1845ء]] میں اسے دار الحکومت بنایا گیا۔ اس کا نام اس وقت کے وزیر جنگ و نو آبادیات [[ایڈورڈ اسمتھ اسٹینلے]] سے موسوم ہے۔
یہ نو آبادی جلد ہی جہازوں کی مرمت کے لحاظ سے ایک اہم مقام اختیار کر گئی۔ [[آبنائے میگلان]] کے علاقے میں شدید ترین موسم اور طوفانوں کے باعث یہ [[بحر اوقیانوس]] اور [[بحر الکاہل]] کے درمیان آمدورفت کرنے والے جہازوں کے لیے اہم قیام گاہ کا درجہ رکھتی تھی۔ [[نہر پاناما]] کی تعمیر سے قبل بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان آنے جانے والے جہاز آبنائے میگلان کا راستہ اختیار کرتے تھے۔ جہازوں کی مرمت اس وقت جزیرے کی سب سے اہم صنعت تھی۔ بعد ازاں جنوبی بحر اوقیانوس اور انٹارکٹیکا کے قریب [[وھیل مچھلی|وھیل مچھلیوں]] اور [[اودبلاؤ]] کا شکار اس علاقے کی اہم صنعت بن گیا۔
 
بعد ازاں یہ [[برطانیہ]] کی [[شاہی بحریہ]] کے لیے ایندھن کے حصول کا اہم مقام بنا اور یہیں موجود جہازوں نے [[پہلی جنگ عظیم]] میں معرکہ جزائر فاکلینڈ اور [[دوسری جنگ عظیم]] میں معرکہ ریور پلیٹ میں حصہ لیا۔
یہاں کا ہوائی اڈا انٹارکٹیکا میں برطانیہ تجربہ گاہوں سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ اسے [[1979ء]] میں کھولا گیا تھا۔
 
[[1982ء]] میں [[جنگ فاکلینڈز]] کے دوران 10 روز کے لیے اسٹینلے پر [[ارجنٹائن]] کی افواج کا قبضہ ہو گیا جنہوں نے اس کا نام بدل کر [[پورتو ارجنتینو]] رکھا تاہم اب برطانیہ کے دوبارہ قبضے کے بعد اس کا پرانا نام بحال کر دیا گیا۔
 
جنگ فاکلینڈز کے اثرات اب بھی علاقے میں موجود ہیں اور شہر کے قرب و جوار میں کئی علاقے بارودی سرنگوں سے اٹے پڑے ہیں۔
{{زمرہ کومنز|Stanley, Falkland Islands}}
{{فہرست جنوب امریکی دار الحکومت}}
 
[[زمرہ:اسٹینلے، جزائر فاکلینڈ]]
[[زمرہ:1843ء میں آباد ہونے والے مقامات]]
[[زمرہ:برطانوی دار الحکومت]]
[[زمرہ:برطانوی دارالحکومت]]