"نفس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م clean up, replaced: → (3) using AWB
سطر 1:
لفظ '''نفس''' ، کا اردو میں کوئی ایک متفقہ مفہوم بیان کرنا ایک اتنا ہی نازک اور مشکل کام ہے کہ جتنا اس کا کوئی انگریزی متبادل بیان کرنا۔ یہ لفظ اردو زبان میں نا صرف یہ کہ مذہبی دستاویزات میں متعدد معنوں میں آتا ہے بلکہ عام بول چال میں بھی اس کا استعمال متعدد مختلف مواقع پر کیا جاتا ہے۔ بعض زرائع اسے روح سے متراف قرار دیتے ہیں<ref>ایک اردو لغت ہی لیجیۓ جہاں [http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=11569 نفس کا مترادف روح] درج ہے۔</ref>۔ نفس سے ملتا ہوا مفہوم رکھنے والا ایک اور لفظ جو کہ لفظ نفس کی طرح [[قرآن]] میں آتا ہے، وہ [[روح]] ہے جسکی انگریزی Spirit بھی کی جاتی ہے۔ علماء کی ایک جماعت کے نزدیک یہ دونوں ایک ہی لفظ ہیں جبکہ دیگر ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ بیان کرتے ہیں۔ اس دائرہ المعارف پر انکو الگ الگ رکھنے کی کوئی [[فلسفہ|فلسفیانہ]] یا مذہبی وجہ نہیں اور نہ ہی اسکا مقصد کسی ایک مکتبہ فکر کی نمائندگی ہے بلکہ یہاں انکو ان میں درج مواد کے لحاظ سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ ان دو الفاظ کے اس متبادل استعمال کی مثالیں قرآن کے مختلف انگریزی تراجم سے بھی ملتی ہیں مثلا؛ سورہ النساء آیت ایک سو اکہتر میں روح کے لیۓ محمد اسد نے soul کا جبکہ یوسف علی نے spirit کا لفظ اختیار کیا ہے۔ پیچیدگی کا ایک اور مقام تب آتا ہے کہ جب اس لفظ نفس کی [[اصل الکلمہ]] سے بنے ایک عام لفظ [[تنفس]] پر غور کیا جاۓ جس کے معنی سانس لینے کے عمل کے آتے ہیں اور اسی وجہ سے نفس کو سانس بھی کہا جاتا ہے اور اس سانس (پھونک) کے تصور کے برعکس دوسری جانب قرآن کی [[سورت]] [[الحجر]] کی [[آیت]] پندرہ میں آتا ہے کہ ---- پھر جب پورا بنا چکوں میں اسے اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو گر جانا تم اس کے لیۓ سجدے میں<ref>قرآن [[روۓ خط]] اردو ترجمے کے ساتھ، [http://www.asanquran.com/Quran.cfm سورت الحجر ، آیت پندرہ]۔</ref>۔ اور اس ابتدائیہ کے آخر میں ایک دلچسپ پہلو یہ کہ مذہبی (اور اسلامی دستاویزات) میں بھی نفس کو روح کے متضاد بھی تحریر کیا جاتا ہے اور نفیس بھی؛ یعنی نفسانی خواہشات کے مفہوم میں یہی نفس ہوتا ہے کہ جو انسانی وجود کو [[اللہ]] سے دور کرتا ہے جبکہ روح انسان کو اللہ کی جانب لے جانے کا تصور اپنے اندر رکھتی ہے۔
==نفس کا مفہوم==
مندرجہ بالا ابتدائیہ میں بیان کردہ لفظ نفس کے مختلف معنوں میں استعمال کے بعد یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر نفس کا اصل مفہوم کیا ہے۔ چونکہ لفظ عربی ہے اور اسی وجہ سے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ عربی کے قواعد کی رو سے ہی اس پر غور کیا جاۓ۔ اردو میں چونکہ عام طور پر بلا اعراب ہی لکھا جاتا ہے اس وجہ سے تلفظ کی حرکات واضح نہیں ہو پاتیں، لفظ نفس کے اعراب کے لحاظ سے تین تلفظ آتے ہیں<ref>ایک عربی لغت میں [http://dictionary.sakhr.com/idrisidic_2MM.asp?Lang=E-A&Sub=%e4%dd%d3 نفس پر اعراب و مفاہیم]۔</ref>؛
سطر 8:
==حوالہ جات==
<references/>
 
{{تصوف-مفصل}}
 
[[زمرہ:نفس]]
[[زمرہ:مذہبی اصطلاحات]]
 
{{تصوف-مفصل}}
 
[[en:Nafs]]
[[de:Nafs]]
[[en:Nafs]]
[[it:Nafs]]
[[ru:Нафс]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/نفس»