"تجاوز (طب)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 2:
'''تجاوزت''' (invasion) کا لفظ [[طب]] اور بطور خاص [[سلعیات|علم الاورام (oncology)]] میں کسی بھی ایسی کیفیت کے لیے ادا کیا جاسکتا ہے کہ جس میں کوئی چیز اپنے ارد گرد پھیل رہی ہو یا اپنے آس پاس و اطراف کے حصوں میں دراندازی کر رہی ہو، مثال کے طور پر [[سرطان (عارضہ)|سرطان (cancer)]] (کے [[خلیہ|خلیات]]) کا اپنے ارد گرد کے صحتمند خلیات میں سرایت کرجانے کا عمل یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ [[عنادی استحالہ|سرطانی خلیات]] کا اپنے اطراف میں سرایت کر جانا تجاوزت کہلاتا ہے۔ دراندازی کی خاصیت [[عنادی سرطان|ورم عنادی (malignant tumor)]] میں پائی جاتی ہے جبکہ [[ورمِ حلیم|اورامِ حلیم (benign tumors)]] دراندازی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ گو کہ اوپر کی تعریف سے اندازہ ہوتا ہے کہ تجاوزت سـرطان کے پھیلنے کو کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود ایک بات کا افتراق اہم ہے کہ عام طور پر تجاوزت کا لفظ سرطان کے [[مقامی|مقامی (local)]] پھیلاؤ کے لیے اختیار کیا جاتا ہے یعنی یوں کہ سکتے ہیں کہ اگر سرطان اپنے وجود کے آس پاس پھیلے تو اس کو سرطان کی تجاوزت کہتے ہیں۔ جبکہ اگر سرطان اپنے مقام وجود سے دور کسی حصے میں پھیل جائے تو ایسی صورت میں اسے [[نقیلت|نقیلت یا انتقال سرطان]] کہتے ہیں اور انگریزی میں طبی اصطلاح میں اسے [[نقیلت|metastasis]] کہا جائے گا۔
 
[[زمرہ:علم الاورامسلعیات]]
[[زمرہ:طبی اصطلاحات]]