"سورہ القدر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← جس؛ تزئینی تبدیلیاں
م خودکار: ویکائی > شب قدر
سطر 26:
اس کا موضوع لوگوں کو قران کی قدر و قیمت اور اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔ قرآن مجید کی ترتیب میں اسے سورۂ علق کے بعد رکھنے سے خود یہ ظاہر ہوتا ہے جس کتاب پاک کے نزول کا آغاز سورۂ علق کی ابتدائی پانچ آیات سے ہوا تھا اس کے متعلق اس سورت میں لوگوں کو بتای گیا ہے کہ وہ کس تقدیر ساز رات میں نازل ہوئي ہے۔ کیسی جلیل القدر کتاب ہے اور اس کا نزول کیا معنی رکھتا ہے۔
سب سے پہلے اس میں اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے کہ ہم نے اسے نازل کیا ہے یعنی یہ محمد {{درود}} کی اپنی تصنیف نہیں ہے بلکہ اس کے نازل کرنے والے ہم ہیں۔
اس کے بعد فرمایا کہ اس کا نزول ہماری طرف سے [[شب قدر]] میں ہوا۔ شب قدر کے دو معنی ہیں اور دونوں ہی یہاں مقصود ہیں۔ ایک یہ وہ رات ہے جس میں تقدیروں کے فیصلے کر دیے جاتے ہیں یا بالفاظ دیگر یہ کوئی معمولی رات عام راتوں جیسی نہیں ہے، بلکہ یہ قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے کی [[رات]] ہے۔ اس میں اس کتاب کا نزول محض ایک کتاب کا نزول نہیں ہے بلکہ یہ وہ کام ہے جو نہ صرف قریش، نہ صرف عرب، بلکہ دنیا کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔ یہی بات سورۂ دخان میں بھی فرمائی گئی۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ یہ بڑی قدر و منزلت اور عظمت و شرف رکھنے والی رات ہے اور یہ ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ اس سے کفار مکہ کو گویا متنبہ کیا گیا ہے کہ تم اپنی نادانی سے محمد {{درود}} کی پیش کی ہوئی اس کتاب کو اپنے لیے ایک مصیبت سمجھ رہے ہو اور کوس رہے ہو کہ یہ کیا بلا ہم پر نازل ہوئی ہے، حالانکہ جس [[رات]] کو اس کے نزول کا فیصلہ صادر کیا گیا وہ اتنی خیر و برکت کی [[رات]] تھی کہ کبھی انسانی تاریخ کے ہزار مہینوں میں بھی انسان کی بھلائی کے لیے وہ کام نہیں ہوا تھا جو اس رات میں کر دیا گیا۔ یہ بات بھی سورۂ دخان کی آیت 3 میں ایک دوسرے طریقے سے بیان کی گئی ہے۔ (ملاحظہ کیجیے سورۂ دخان)
آخر میں بتایا گیا کہ اس رات کو فرشتے اور جبریل اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر نازل ہوتے ہیں (جسے سورۂ دخان آیت نمبر 4 میں امرِ حکیم کہا گیا ہے) اور وہ شام سے صبح تک سراسر سلامتی کی رات ہوتی ہے، یعسی اس میں کسی شر کا دخل نہیں ہوتا، کیونکہ اللہ تعالٰی کے تمام فیصلے بالآخر بھلائی کے لیے ہوتے ہیں، ان میں کوئی برائی مقصود نہیں ہوتی، حتٰی کہ اگر کسی قوم کو تباہ کرنے کا فیصلہ بھی ہوتا ہے تو خیر کے لیے ہوتا ہے نہ کہ شر کے لیے۔
 
سطر 36:
 
[[زمرہ:سورتیں]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]