"ادارہ فروغ قومی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:خودکار ویکائی
سطر 39:
}}
 
'''ادارہ فروغ قومی زبان''' (مقتدرہ قومی زبان)، حکومت [[پاکستان]] کی وزارت کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارہ ہے جس کا نصب العین ملک میں [[اردو]] زبان کی ترویج ہے۔ اس ادارہ کا قیام [[4 اکتوبر]] [[1979ء]] کو [[آئین پاکستان]] [[1973ء]] کے آرٹیکل 251'''۲۵۱''' کے تحت عمل میں آیا تاکہ [[قومی زبان]] 'اردو' کے بحیثیث سرکاری زبان نفاذ کے سلسلے میں مشکلات کو دور کرے اور اس کے استعمال کو عمل میں لانے کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کرے، نیز مختلف علمی، تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک و تعاون کو فروغ دے کر اردو کے نفاذ کو ممکن بنائے۔ اس ادارہ نے متعدد مفید کتابچے شائع کیے ہیں۔ حالیہ برسوں میں اس کے ایک ذیلی ادارے [[مرکز فضیلت اردو|مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات]] نے اردو کی [[کمپیوٹر|کمپیوٹر]] پر استعمال کے حوالے سے کامیاب منصوبے شروع کیے ہیں۔
 
== اغراض و مقاصد ==
سطر 53:
 
== مطبوعات ادارہ فروغ قومی زبان (مقتدرہ قومی زبان) ==
ادارے نے مختلف موضوعات پر 668'''۶۶۸''' سے زائد کتب شائع کی ہیں۔ جس میں ایک سو کے قریب مختلف لفات و فرہنگ شامل ہیں۔ مذکورہ لغات میں [[قومی انگریزی اردو لغت|قومی انگریزی اُردو لغت]]، قانونی انگریزی اُردو لغت اور فرہنگ تلفظ قابل ذکر ہیں۔ اور یہ لغات ادارے کی ویب سائٹ پر آن لائن استفادے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔
 
== ادارہ فروغ قومی زبان کا کتب خانہ ==
ادارے کا [[کتب خانہ]] 40000'''۴۰۰۰۰''' سے زائد ذخیرہ کتب پر مشتمل ہے۔ اس میں ادارے کے مقاصد کے حوالے سے جدید تر موضوعات پر کتابیں اور کتب نادرہ کے علاوہ 15000'''۱۵۰۰۰''' سے زائد رسائل و جرائد کا وسیع ذخیرہ بھی موجود ہے۔ اس کتب خانے کا ایک بڑا حصہ حوالہ جاتی کتابوں اور مواد پر مشتمل ہے جس میں تقریباً ہر اہم مضمون کی انسائیکلوپیڈیا، لغات اور ببلو گرافی موجود ہیں۔ کتب خانے میں مختلف موضوعات کی لغات و اصطلاحات کا وسیع ذخیرہ موجوہ ہے۔ سمعی و بصری مواد کا کچھ حصہ بھی موجود ہے۔ مطبوعات [[جامعہ عثمانیہ]] [[حیدر آباد دکن]] کا بھی بڑا حصہ نہایت محنت اور کوشش سے حاصل کیا گیا ہے۔ بہت سی پرانی اور نایاب کتب کے حوالہ سے اس کتب خانے میں ایک الگ شعبہ "کتب نادرہ" کے نام سے قائم کیا گیا ہے جس میں سترہویں اٹھارویں اور انیسویس صدی کی بعض نایاب کتب و لغات شامل ہیں۔ اس کتب خانہ میں کتابوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد نئے اور پرانے رسائل کی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ادارے کے کتب خانے میں گوشہ افتخار عارف، بشیر سیفی، اعجاز راہی اور [[شان الحق حقی]] بھی قائم ہیں۔ یہ گوشے صاحب گوشہ یا ان کے ورثہ کی طرف سے عطیہ کردہ کتابوں کے سبب قائم کیے گئے ہیں۔
 
== اخبار اردو کی اشاعت ==
یہ ادارہ [[1981ء]] سے ایک جریدہ [[اخبار اردو (جریدہ)|اخبار اردو]] کے نام سے شائع کرتا ہے جس کا مقصد قومی زبان کے مشائل، لسانی مباحث اور دیگر تحقیقی موضوعات پر تحریریں شائع کرنا ہے۔ جون 2011ء'''۲۰۱۱'''ء سے اخبار اردو کے تمام شمارے ادارے کی ویب سائٹ آن لائن بھی موجود ہیں۔
 
== سہولیات ==