"سلیمان (اسلام)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 26:
 
== ملکہ سبا ==
سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں [[یمن]] کے علاقے پر ملکہ [[سبا]]کی حکومت تھی، ایک دن سلیمان علیہ السلام کا دربار لگا ہوا تھا، جس میں تمام جن وانس، چرند، پرند اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھے ہوئے تھے، دیکھا کہ [[ہدہد]] غیر حاضر ہے آپ نے فرمایا [[ہد ہد]] نظر نہیں آتا اگر اس نے اس غیر حاضری کی معقول وجہ بیان نہ کی تو اسے سخت سزا دی جائے گی، ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ ہدہد بھی حاضر ہو گیا، سلیمان علیہ السلام کے دریافت کرنے پر ہدہد نے بتایا کہ میں اڑتا ہوا [[یمن]] کے [[ملک]] میں جا پہنچا تھا، جہاں کی حکومت [[ملکہ سبا]] کے ہاتھ میں ہے۔ خدا نے سب کچھ دے رکھا ہے اس کا [[تخت]] بہت قیمتی اور شاندار ہے لیکن [[ابلیس|شیطان]] نے اس کو گمراہ کر رکھا ہے، وہ خدائے واحد کی بجائے [[آفتاب]] کی [[پرستش]] کرتی ہے۔
 
=== ملکہ سبا کو خط ===
سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ اچھا تو میرا [[خط]] اس کے پاس لے جا، تیرے جھوٹ اور سچ کا امتحان ابھی ہو جائے گا چنانچہ ہدہد آپ کا خط لے کر ملکہ سبا کے پاس پہنچا اور خط اس کے آگے ڈال دیا، ملکہ نے خط پڑھ کر درباریوں کو بلایا اور خط کا مضمون پڑھ کر سنایا، جس میں درج تھا۔
 
{{اقتباس|یہ خط سلیمان علیہ السلام کی طرف سے ہے اور اللہ کے نام سے شروع کیا جاتا ہے جو بڑا مہربان اور رحم والا ہے۔ تم کو سرکشی اور سربلندی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے اور تم میرے پاس خدا کی فرماں بردار بن کر آؤ۔}}