"ملکہ سی شی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 7:
 
==== پیدائش اور خاندان ====
ملکہ سی شی [[29 نومبر]] [[1835ء]] کو [[بیجنگ]] میں پیدا ہوئی۔چینی تمدن میں لڑکی کی پیدائش کو نیک بخت اور مبارک تصور نہیں کیا جاتا تھا ، اِسی لیے سی شی کی کوئی خاص تربیت نہ ہو سکی۔ سی شی کے والد ہیوئی چینگ [[چین]] کی شاہی افواج کے کماندار تھے۔ مانچو شہنشاہوں کا یہ حکم تھا کہ شہنشاہی افواج کی کمان وہی شخص کرسکتا ہے جو نسلاً مانچو ہو۔ اِس لحاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سی شی بھی نسلاً مانچو تھی۔ وہ سی شی کو نہنی چاؤ کے نام سے پکارا کرتے تھے۔ سی شی ابھی کمسن تھی کہ اُس کے والد ہیوئی چینگ کا انتقال ہوگیا تھا۔ مالی دشواریوں سے بچے رہنے اور گزر بسر کی سہولت کی خاطر سی شی کی والدہ پیکنگ چلی آئی جہاں وہ ایک رشتے دار کے ہاں مقیم ہوئی۔ اُس رشتہ دار کی توجہ دِلانے پر سی شی کی تعلیم و تربیت کا خاطر خواہ قدم اُٹھایا گیا اور جہاں تک اُس کی والدہ کا بَن پڑا، اُس کی تربیت کی گئی۔ سی شی نے [[کنفیوشس]] کی تعلیمات کو حفظ کیا اور ادبیاتِ عالیہ کا مختصر سا مطالعہ بھی کیا۔ وہ ابتدا سے ہی ذہین تھی۔ اِس مختصر سی تعلیم اور ذہانت نے اُس پر ایسی جِلا دی کہ وہ معزز اور مہذب خواتین میں شمار کی جانے لگی۔ تعلیم و تربیت کے ابتدائی ایام میں وہ اپنے ایک رشتہ دار جِنگ لُو کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔ اِن دونوں کا ارتباط زمانے کی مختلف دشواریوں کے باوجود آخر تک برقرار رہا۔<ref>مشاہیر چین: صفحہ 58۔</ref> جب سی شی نے منزلِ شباب میں قدم رکھا تو عوام اُسے یوہانالا کے نام سے پکارنے لگے۔ یوہا اور نالا شمالی چین کے جو [[دیوار چین]] کے اُس پار شمال مشرقی سمت میں واقع ہے، دو مختلف قبیلے تھے۔ اِن دو قبیلوں کو نوراچو نامی ایک فوجہ عہدیدار نے متحد کیا اور اِس اتحاد کے بعد نوراچو نے [[دیوار چین]] کو عبور کرلیا اور [[چین]] پر لشکرکشی کی۔ حکمران شہنشاہ کو شکست دے کر خود [[چین]] کا شہنشاہ بن گیا۔ نوراچو اور اُس کے بعد کے حکمران چِنگ یا مانچو خاندان کے لقب سے [[چین]] پر حکومت کرنے لگے۔ یوہانالا اِس خاندان کا قدیم اور ابتدائی نام تھا۔ چنانچہ اِسی نام سے وہ سی شی مشہور ہوئی۔<ref>مشاہیر چین: صفحہ 59۔</ref>
 
== ازدواج ==
 
== حوالہ جات ==