"ملکہ سی شی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 11:
== ازدواج ==
چینی رسوم کے مطابق ہر شہنشاہ کو کئی خواص اجازت تھی۔ اِن خواصوں کو شہنشاہ کی والدہ منتخب کیا کرتی تھی۔ چنانچہ جب شہنشاہ شن فنگ کے لیے خواصوں کا انتخاب ہو رہا تھا تو سی شی کی والدہ نے اُسے مجبور کیا کہ وہ اِس انتخاب میں شریک ہوکر اپنی قسمت آزمائی کرے۔ اِنہی دِنوں جُنگ لُو سے اُس کی شادی ہونے واالی تھی، مگر والدہ کی مستقبل سے وابستہ خوش آئندہ تعلقات نے اِس بیاہ کی پرواہ کیے بغیر سی شی کو انتخاب کے لیے بھجوا دیا۔ سی شی کے حسین خدوخال اور اُس کا حسن اِس قابل تھے کہ وہ منتخب کرلی گئی اور جُنگ لُو سے اُس کی شادی نہ ہوسکی۔ سی شی کے جمال نے شہنشاہ شُن فنگ کو مسحور کردیا اور وہ اِسے [[1852ء]] میں [[چین]] کی حقیقی ملکہ بنانے پر راضی ہوگیا۔ سی شی سے بیٹے کی پیدائش پر اُسے [[چین]] کی حقیقی ملکہ تصور کرلیا گیا۔<ref>مشاہیر چین: صفحہ 60۔</ref>
 
== اقتدار اور اُمورِ سلطنت پر قابض ==
سی شی چونکہ [[شہنشاہ شین فینگ]] کی منظور نظر ہوچکی تھی اور اِسی اعتبار سے وہ امورِ سلطنت پر حاوی ہوتی گئی۔ سلطنت کا سارا نظم و نسق اُس کے صلاح و مشورے کے بغیر سرانجام نہیں پاسکتا تھا۔ چنانچہ کچھ دِنوں کے بعد [[شہنشاہ شین فینگ]] بھی ملکہ کے اِس طرزِ عمل سے بیزار ہوگیا اور جب [[1860ء]] میں بیرونی باشندوں اور چینیوں میں جنگ ہوئی تو سارے اقتدار کی مالک و مختار سی شی ہی تھی۔ اِس کی بدقسمتی کا آغاز اُس لمحے سے شروع ہوا کہ جب اِس جنگ میں چینیوں کو شکست ہوئی۔ ملکہ کے مخالفین نے اِس شکست کا سارا الزام ملکہ سی شی کے سر تھوپا اور خصوصاً سُوشن نے جو ملکہ کا سخت ترین دشمن تھا، نے [[شہنشاہ شین فینگ]] کو مجبور کردیا کہ وہ خود کو ملکہ کے پنجۂ اقتدار سے علیحدہ کرلے اور فوراً پیکنگ سے جنیہول چلا جائے تاکہ ملکہ سی شی کو دور رکھا جاسکے۔ [[شہنشاہ شین فینگ]] نے ملکہ سے مخالف اختیار کی اور خود جنیہول چلا گیا۔ ملکہ کی یہ ایسی شکست تھی کہ اُس کی طاقت و اقتدار کا شیرازہ برہم ہونے لگا اور یہیں سے اُس کا زوال شروع ہوا۔ چینیوں کی شکست سے ملک میں بیرونی اقتدار دن بدن پھیلتا جا رہا تھا اور عوام کی پریشانیاں مخالفانہ رنگ اختیار کر رہی تھیں۔ اِس بدقسمتی میں مزید اضافہ ہوتا گیا اور [[22 اگست]] [[1861ء]] کو [[شہنشاہ شین فینگ]] کا انتقال ہوگیا۔
 
== حوالہ جات ==