"ملکہ سی شی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← غیر، جس، امرا؛ تزئینی تبدیلیاں
سطر 2:
| ملکہ ڈاویجر سی شی =
}}
'''ملکہ سی شی''' ([[چینی زبان|چینی]]: '''慈禧太后''') (پیدائش: [[29 نومبر]] [[1835ء]]— وفات: [[15 نومبر]] [[1908ء]] [[چنگ خاندان]] سے تعلق رکھنے والی [[چین]] کی آخری ملکہ تھی۔ ملکہ سی شی نے [[1861ء]] سے [[1908ء]] تک حکومت کی۔ یہ ملکہ اپنی قوت اور تدبر میں بے مثل تھی۔ جس ماحول میں اُس کو حکمرانی کا موقع ملا، وہ کچھ اِس قدر اضطرابی اور سیماب صفت تھا کہ بڑی سے بڑی شخصیت بھی سکون پیدا کرنے سے قاصر رہتی تھی۔ [[چین]] جب ملوکیت اور [[جمہوریت]] کی کشمکش میں گرفتار تھی تو ملکہ سی شی ہی تھی جو ایک وسیع گروہ کی قیادت کر رہی تھی۔ اُس کی زِندگی ایک ایسی داستان ہے جس میں تخت و تاج کی ریشہ دوانیاں، ملوکیت کا عروج و زوال اور ملک کے سیاسی فتنے بپا ہیں، جو ہر [[شاہی خاندان]] کا ایک لوازمہ ہے۔ ملکہ سی شی کی زِندگی بے ربطگی اور افراتفری اِس عہد کی آئینہ دار تھی کہ جس میں وہ زِندہ تھی۔ اُس کی بے سکون زِندگی وطن اور قوم کے اضطراب کی ترجمان رہی۔ [[چین]] کی پانچ ہزار سالہ تاریخ میں ایک غیرمعمولیغیر معمولی واقعہ تھا کہ ایک خاتون جس کی حیثیت ایک خواص سے زیادہ نہ تھی، ملک [[چین]] کے سیاہ و سپید کی مالک و مختار بن بیٹھی اور اِس جلال سے حکومت کی کہ شہنشاہ، امراء،امرا، عوام اور بیرونی باشندے سبھی سہم جاتے تھے۔ ملک کی بے چارگی اور عرصے سے پیدا شدہ زوال نے اِس قدر مہلت دی کہ وہ کامیاب حکومت کرسکتی تھی۔ وہ غربت اور نامرادی کے عالم میں پیدا ہوئی تھی لیکن ایک عارضی خوشحال زِندگی گزار کر بربادی اور بیکسی کے عالم میں اِس دنیا سے کوچ کرگئی اور اپنے ساتھ ہمیشہ کے لیے [[چین]] کا نظام ملوکیت بھی لیتی چلی گئی۔
[[فائل:The Ci-Xi Imperial Dowager Empress (9.2).PNG|تصغیر|296x296پکسل|ملکہ سی شی ۔ ([[1900ء]])]]
<br />