"چین کا کمیونسٹ انقلاب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:11، 4 مارچ 2019ء

چین کا کمیونسٹ انقلاب (انگریزی: Chinese Communist Revolution)چین کا کمیونسٹ انقلاب یا 1949ء کا چینی انقلاب ملک میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے ماؤ زے تنگ کی قیادت میں برپا کیا تھا۔ اس انقلاب کے نتیجے میں یکم اکتوبر 1949ء کو عوامی جمہوریہ چین کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس انقلاب کا آغاز 1946ء میں چین جاپان دوسری جنگ کے خاتمے کے بعد ہوا اورچین میں خانہ جنگی کا دوسرا حصہ سمجھا جاتا ہے جس میڈیا میں جنگ آزادی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

تاریخی پس منظر

بڑھتی ہوئی عدم مساوات چین کے غیر ہموار تاریخی ارتقاء نے معاشرے میں تضادات پیدا کئے۔ چنگ خاندان دور اقتدار میں لگان کی بلند شرح،استحصالی سود اور ٹیکس گاؤں کے سربراہان اور زمینداروں کی ایک چھوٹی سی اقلیت کے ہاتھ میں مرکوز ہو کر رہ گیا۔ ایک اعداد و شمار کے مطابق، "چین کی دس فیصد زراعی آبادی کے پاس زمین کا دو تہائی حصہ تھا."[1] ان وجوہات اور چنگ ریاست کے انہدام کی وجہ سے کسان بغاوت کی شکل میں زنہائی انقلاب کو جنم دیا، جس سے 2000 سالہ شہنشائی حکومت ختم ہوگئی اور چین کے ابتدائی جمہوریہ دور کے آغاز ہوا[2] ۔ تاہم، یہ انقلابی حکومت ایک مستحکم قومی حکومت بنانے میں ناکام رہی تھی جو زمین کے اصلاحات کا فریضہ سرانجام دیتی۔ اس کا اہم رہنما سن یات سین معزول ہو کر جاپان میں پناہ طلب کرنے پر مجبور ہوا[3] ۔ روس میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام پراکتوبر انقلاب برپا ہوا جس کی وجہ سے چین میں مزدور جدوجہد میں تیزی آئی۔ جہاں پر محنت کش بہتر اجرت، آزادی تنظیم،آزادی گفتار) اور بہتر فلاح و بہبود کے لئے لڑ رہے تھے۔ صرف شنگھائی میں، 1919 اور 1923 کے درمیان 450 سے زائد ہڑتالیں ہوئیں[4]۔

چار مئی تحریک

اگرچہ چین نے پہلی جنگ عظیم کے دوران اتحادی افواج کا ساتھ دیتے ہوئے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ لیکن شکست کی وجہ سے اسے جاپان سے معاہدۂ ورسائےمیں ذلت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے خلاف چین میں بڑے پیمانے پر طلباء کے احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوا جسے تاریخ میں چار مئی کی تحریک سے یاد کیا جاتا ہے[5]۔

نتیجہ

1 اکتوبر،1949ء کو ماؤ زے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین قیام کااعلان کیا۔ چیانگ کائی شیک 600،000 قوم پرست فوجی اور تقریبا دو لاکھ قوم پرست پناہ گزین کے ساتھ جزیرہ تائیوان میں پناہ لینے پر مجبور ہوا۔ تائیوان جمہوریہ کے عارضی دارالحکومت، اور اپنی حکومت کو پوری چین کے واحد قانونی اختیار کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، جبکہ عوامی جمہوریہ چین حکومت نے تمام چین کے متحد کے لئے کوشش کی. نیشنلسٹ اور کمیونسٹ فورسز کے درمیان آخری براہ راست لڑائی مئی 1950 ہائنان جزیرہ پر کمیونسٹوں کے قبضے کے ساتھ ختم ہوئی۔ اگرچہ کئی سالوں تک جھڑپیں اور گوریلا حملے جاری رہے. جون 1950 ء میں، کوریا کی جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی حکومت نے آبنائے تائیوان) میں دوسرے پر حملہ کرنے سے روکنے کے لئے ریاستہائے متحدہ کے ساتویں فلیٹ لنگر انداز کر دیا[6]۔

مزید دیکھیے

Blanco, Lucien. Origins of the Chinese Revolution, 1915–1949. [./https://en.wikipedia.org/wiki/Stanford_University_Press Stanford University Press], 1971. Chapter 1, pages 1-26 (Archive). -- hosted at CÉRIUM (Centre d’études et de recherches internationales) at the [./https://en.wikipedia.org/wiki/Universit%C3%A9_de_Montr%C3%A9al Université de Montréal]

حوالہ جات

  1. John Peter Roberts (2016-01-21)۔ China: From Permanent Revolution to Counter-Revolution (بزبان انگریزی)۔ Wellred۔ ISBN 9781900007634۔ Ten percent of the agricultural population of China possessed as much as two-thirds of the land. In the province of Shansi, 0.3% of the families possessed one quarter of the land. In Chekiang, 3.3% of the families possessed half the land, while 77% of the poor peasants possessed no more than 20% of the land. 
  2. Li, Xiaobing. [2007] (2007). A History of the Modern Chinese Army. University Press of Kentucky. آئی ایس بی این 0-8131-2438-7, آئی ایس بی این 978-0-8131-2438-4. pg 13. pg 26–27.
  3. John Peter Roberts (2016-01-21)۔ China: From Permanent Revolution to Counter-Revolution (بزبان انگریزی)۔ Wellred۔ ISBN 9781900007634۔ Ten percent of the agricultural population of China possessed as much as two-thirds of the land. In the province of Shansi, 0.3% of the families possessed one quarter of the land. In Chekiang, 3.3% of the families possessed half the land, while 77% of the poor peasants possessed no more than 20% of the land. 
  4. Arif Dirlik (1989)۔ The Origins of Chinese Communism (بزبان انگریزی)۔ Oxford University Press۔ ISBN 9780195054545 
  5. John Chan۔ "The tragedy of the 1925-1927 Chinese Revolution"۔ www.wsws.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 دسمبر 2018 
  6. "Army Department Teletype conference, ca. June 1950"۔ Harry S. Truman Library and Museum۔ US Department of Defense۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2015 


سانچہ:Chinese Civil War