"جنگ آزادی بنگلہ دیش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:خانہ جنگیاں ما بعد 1945ء
م خودکار: خودکار درستی املا ← کارروائی
سطر 25:
بنگلہ دیش کی جنگ آزادی، جسے [[بنگالی زبان|بنگالی]] میں مکتی جدھو (মুক্তিযুদ্ধ) اور [[پاکستان]] میں [[سقوط مشرقی پاکستان]] یا [[سقوط ڈھاکہ]] کہا جاتا ہے، پاکستان کے دو بازوؤں، [[مشرقی پاکستان|مشرقی]] و [[مغربی پاکستان]] اور [[بھارت]] کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان آزاد ہو کر [[بنگلہ دیش]] کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
 
جنگ کا آغاز [[26 مارچ]] [[1971ء]] کو حریت پسندوں کے خلاف [[پاک فوج]] کے عسکری آپریشن سے ہوا جس کے نتیجے میں مقامی گوریلا گروہ اور تربیت یافتہ فوجیوں (جنہیں مجموعی طور پر [[مکتی باہنی]] کہا جاتا ہے) نے عسکری کاروائیاںکارروائیاں شروع کیں اور افواج اور وفاق پاکستان کے وفادار عناصر کا قتل عام کیا۔ مارچ سے لے کے سقوط ڈھاکہ تک تمام عرصے میں بھارت بھرپور انداز میں مکتی باہنی اور دیگر گروہوں کو عسکری، مالی اور سفارتی مدد فراہم کرتا رہا اور بالآخر [[دسمبر]] میں مشرقی پاکستان کی حدود میں گھس کر اس نے [[16 دسمبر]] [[1971ء]] کو ڈھاکہ میں افواج پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا۔
یہ [[جنگ عظیم دوم]] کے بعد جنگی قیدیوں کی تعداد کے لحاظ سے ہتھیار ڈالنے کا سب سے بڑا موقع تھا۔
بنگلہ دیش کی آزادی کے نتیجے میں پاکستان رقبے اور آبادی دونوں کے لحاظ سے بلاد اسلامیہ کی سب سے بڑی ریاست کے اعزاز سے محروم ہو گیا۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کے لیے [[حمود الرحمٰن کمیشن]] تشکیل دیا گیا، جس نے [[حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ]] جاری کی۔