"ڈی این اے" کے نسخوں کے درمیان فرق

47 بائٹ کا اضافہ ،  2 سال پہلے
م
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:صوتی مضامین)
م (خودکار: ویکائی > رائبو مرکزی ترشہ، صحرائے اعظم)
* acid = [[ترشہ]] ([[ترشہ|تیزابی]] خاصیت رکھنے والا)
 
گویا اردو میں DNA کا مکمل نام فقید آکسیجن [[رائبو مرکزی ترشہ]] ہے۔ یہاں ڈی آکسی رائبو سے مراد ایک آکسیجن [[جوہر]] کم رکھنے والا رائبوز ہے جبکہ نیوکلک سے مراد خلیہ کا مرکزہ ہے اور ایسڈ ترشہ کو کہتے ہیں گویا اردو میں DNA کی وضاحت یوں کی جاسکتی ہے کہ  — ایک آکسیجن جوہر کم رکھنے والا مرکزی ترشہ  — رائبوز کا لفظ دراصل گوند عربی (gum arabic) سے حاصل ہونے والی ایک شکر عریبینوز (arabinose) سے ماخوذ ہے، گوند عربی جنوبی [[صحرائے اعظم]] (sub-sahara) میں پائے جانے والے پودے اکیشیا (acacia) سے حاصل ہوتا ہے ۔
== ڈی این اے ہے کیا؟ ==
جسطرح کمپیوٹر (کمپیوٹر) کے براؤزر پر نظر آنے والے صفحہ کے پیچھے [[وراۓمتن زبان تدوین|HTML]] کے رموز (واحد: [[رمز]]) / Codes کارفرما ہوتے ہیں اسی طرح زمین پر چلتی پھرتی زندگی کے پیچھے DNA کے رموز ہوتے ہیں۔ یعنی کسی جاندار کی ظاہری شکل و صورت اور رویہ ([[طرز ظاہری|طرزظاہری]] / phenotype) دراصل اس کے خلیات میں موجود ڈی این اے کے اندر پوشیدہ [[وراثی رموز|وراثی رمز]] (جینیٹک کوڈ) سے بنتا ہے، ڈی این اے میں لکھا گیا پوری زندگی کا یہ افسانہ [[طرز وراثی]] / genotype کہلاتا ہے۔ طرزظاہری اور طرزوراثی کے فرق کی وضاحت ایسی ہے کہ جیسے ایک ٹی وی کی اسکرین پر نظر آنے والا ڈراما ہو جو مکمل طور پر اپنے لیے لکھے گئے اسکرپٹ پر چلتا ہے، گویا ڈراما خود طرزظاہری کی مثال ہو اور اس کے لیے لکھا گیا اسکرپٹ طرزوراثی کی ۔
[[زمرہ:علم الخلیات]]
[[زمرہ:وراثیات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]