"موزی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 5:
موزی موجودہ [[تینگژؤ]]، [[شانڈونگ]] میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے [[مؤیت|موزی مت]] مکتب فکر کی بنیاد رکھی جو [[کنفیوشس مت]] اور [[تاؤ مت]] کے مخالف تھا۔ ان کا فلسفہ مروجہ رسوم کے بجائے ضبط نفس، مشاہدۂ نفس اور استناد/معتبری پر زور دیتا ہے۔ [[متحارب ریاستوں کا دور|متحارب ریاستوں کے دور]] کے دوران موزی مت سرگرم اور ترقی یافتہ اور کئی ریاستوں میں عروج پر تھا تاہم قانون پرست [[چن خاندان|چِن سلطنت]] کے اقتدار میں آنے کے بعد اس کا زوال آ گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس دور کے دوران موزی مت کے کئی صحائف تباہ کر دیئے گئے، جب [[چن شی ہوانگ]] کے حکم پر کتب نذر آتش اور علما کو زندہ درگور کیا گیا تھا۔ جب کنفیوشس مت [[ہان خاندان|ہان سلطنت]] کے دور میں نمایاں مکتب فکر بن گیا تو موزی مت کی اہمیت مزید گھٹ گئی حتیٰ کہ مغربی ہان سلطنت کے درمیانی عہد میں بالکل معدوم ہو گیا۔<ref>{{cite encyclopedia | last = Fraser | first = Chris | title = Mohism | encyclopedia = "The Stanford Encyclopedia of Philosophy" | year = 2002 | url = http://plato.stanford.edu/archives/win2002/entries/mohism/ }}</ref>
 
موزی تمام تر [[چینی ثقافت]] میں [[کتاب ہزار حرفی صحیفہ]] (Thousand Character Classic) کی وجہ سے بچوں میں مقبول ہیں، ہزار حرفی صحیفہ میں داستان درج ہے کہ جب انہوں نے خالص سفید ریشم پر رنگ چڑھتے دیکھا تو وہ غمگین ہو گئے، جس نے ان کے درشتی (سادگی، عفت) کے خیال کو غیر مبہم و قابل فہم بنا دیا۔
 
== حوالہ جات ==