"فضل الرحمن گنج مراد آبادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سنہ \1؛ تزئینی تبدیلیاں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 19:
== بیعت و خلافت ==
آپ [[سلسلہ قادریہ]] نقشبندیہ مجددیہ کے شہر آفاق بزرگ [[شاہ محمد آفاق دہلوی]] کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سلوک کی تعلیم حاصل کی اور بیعت خلافت سے سرفراز ہوئے۔ آپ کے مرشد نے آپ کو علامہ ابن جزری کی کتاب حصن حصین پڑھائی اور اس کے پڑھنے اور پڑھانے کی اجازت عطا فرمائی۔ شاہ آفاق دہلوی آپ سے بے پناہ محبت فرماتے تھے اوروفات سے پہلے آپ کے مرشد نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا فرمائی۔ مرشد کی نظر عنایت دیکھ کر بعض مریدوں نے عرض کیا کہ وہ پہلے سے مرید ہیں لیکن ان پر اتنی نظر عنایت کیوں نہیں جتنی کہ مولوی فضل رحمان پر ہے۔ شاہ آفاق نے جواب دیا”تم کو میں چاہتا ہوں کہ کچھ ہوجاﺅ اور ان کو حق تعالیٰ چاہتا ہے لہٰذا میں بھی اسی کو چاہتا ہوں جس کو حق تعالیٰ چاہتا ہے“ <ref>تذکرہ اولیائے پاک و ہند صفحہ 390</ref>
 
== خلفا ==
*مولوی سید عاشق علی بن سید امداد علی
 
== وفات ==
آپ نے 105 سال طویل عمر پائی 23ربیع الاول [[1313ھ]] کو وفات ہوئی، گنج مراد آباد ([[ہندوستان]]) میں مزار مرجع الخلائق ہے۔