"اسلام آباد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م خودکار: خودکار درستی املا ← دار الحکومت
سطر 4:
[[1958ء]] تک پاکستان کا دار الحکومت [[کراچی]] رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دار الحکومت کو کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر [[ایوب خان]] نے [[راولپنڈی]] کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس نئے دار الحکومت کے لیے زمین کا انتظام کیا گیا جس میں صوبہ [[پختونخوا]] اور [[پنجاب]] سے زمین لی گئی۔ عارضی طور پر [[دار الحکومت]] کو [[راولپنڈی]] منتقل کر دیا گیا اور [[1960ء]] میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔ شہر کی طرز تعمیر کا زیادہ تر کام یونانی شہری منصوبہ دان Constantinos A. Doxiadis نے کیا۔ [[1968ء]] میں دار الحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
 
دار الحکومت بننے کے بعد اسلام آباد نے [[پاکستان]] بھر سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ساتھ ساتھ دارالحکومتدار الحکومت کے طور پر اس شہر نے کی اہم اجلاسوں کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی بھی کی۔ اکتوبر 2005 کے کشمیر کے زلزلے میں شہر کو کچھ نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا اور پھر جولائی 2007 میں [[لال مسجد]] کے محاصرے سمیت، جون 2008 میں دہشت گردی کے واقعات کی ایک سلسلے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ڈنمارک کے سفارت خانے پر بم حملہ اور ستمبر 2008 میریٹ ھوٹل بم دھماکے بھی اسی شہر میں ہوئے۔ 28 جولائی2010 کو ائیربلیو کی پرواز 202 اور بھوجا ایئر کی پرواز کے المناک فضائی حادثات بھی اسلام آباد میں ہوئے۔
 
== جغرافیہ و آب وہوا ==