"وائر گیج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← امریکا؛ تزئینی تبدیلیاں
م خودکار: ویکائی > درجہ حرارت، ملی میٹر
سطر 1:
وائر گیج بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا پیمانہ ہے۔ امریکا میں اسے امریکی وائر گیج (AWG) یا براون اینڈ شارپ وائر گیج بھی کہا جاتا ہے۔ جبکہ برطانیہ میں اسے اسٹینڈرڈ وائر گیج (SWG) کہا جاتا ہے۔ ان دونوں نظاموں میں تار کا نمبر جتنا بڑھتا ہے، تار اتنا ہی باریک ہوتا چلا جاتا ہے۔ بجلی کا تار جتنا زیادہ موٹا ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ کرنٹ لے جا سکتا ہے۔ موٹائی سے مراد گول تار کا [[قطر]] (diameter) ہوتا ہے۔ اکثر تار کی عمودی تراش (cross section) بھی تار کی موٹائی بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جیسے چار [[ملی میٹر]] اسکوائر (4mm<sup>2</sup>)۔ کروس سیکشن کے ذریعے ایسے تاروں کی موٹائی بھی بیان کی جا سکتی ہیں جو گول نہ ہوں جیسے بس بار (bus bar)۔<br>
[[فائل:Wire gauge (PSF).png|تصغیر|بجلی کے تاروں کی موٹائی ناپنے کا آلہ۔]]
برطانوی نظام میں 50 نمبر کا تار سب سے باریک ہوتا ہے جس کی موٹائی (قطر) 0.001 انچ ہوتی ہے جبکہ ایک نمبر کے تار کی موٹائی 0.3 انچ ہوتی ہے۔<br>
اگر [[درجہ حرارت]] 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو دو ملی میٹر اسکوائر کا رقبہ رکھنے والا کھلا اور تنہا [[تانبہ|تانبے]] کا تار لگ بھگ 15 ایمپیئر تک کا کرنٹ برداشت کر لیتا ہے اور کھلی ہوا میں 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو جاتا ہے۔ کسی تار کی کرنٹ برداشت کرنے کی صلاحیت گرمیوں میں کم اور سردیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح کھلے تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتے ہیں بہ نسبت کونسیلڈ وائرنگ کے۔ تنہا تار زیادہ کرنٹ برداشت کر سکتا ہے بہ نسبت گچھے کی حالت میں۔<br>
 
 
سطر 112:
 
[[en:American wire gauge]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]