"رومانی محبت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
تصویر
سطر 1:
[[فائل:DickseeRomeoandJuliet.jpg|تصغیر|رومیو اور جولیٹ محبت آمیز انداز میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے۔]]
'''رومانی محبت''' {{دیگر نام|انگریزی=Romance}} یا '''عشق''' محبت کے اس جذبے کو کہتے ہیں جس کی وجہ ایک فرد کسی دوسرے فرد سے بہت زیادہ لگاؤ محسوس کرے۔ یہ محبت اگر چیکہ [[شادی]] شدہ جوڑوں کے درمیان ممکن ہے، تاہم یہ زیادہ تر غیر شادی شدہ افراد میں بہ کثرت پائی گئی ہے۔ ان میں بھی زیادہ تر یہ جذبہ کم عمر نوجوانوں میں دیکھا گیا ہے۔ بالکل نوجوانی میں عشق وارفتگی یا جنون کی حد تک پہنچ سکتا ہے۔ اکثر نوجوان عشق میں راتوں کی نیند اور دن کا چین کھو دیتے ہیں۔ اپنے محبوب شخص کی یاد ہر وقت دل و دماغ پر چھائی ہوئی ہوتی ہے۔ لوگ محبوب کے ایک دیدار کو ترستے ہیں۔ محبت کے یہ جذبات مردوں اور خواتین دونوں میں پائے جاتے ہیں۔ تاہم رومانی محبت میں کئی بار یہ ضروری نہیں کہ عاشق کے جذبات سے معشوقہ یا معشوقہ کے جذبات سے عاشق ایک ساتھ متفق ہوں۔ کئی بار محبت ایک طرفہ ہوتی ہے۔ دوسرے فریق کی عدم دلچسپی یا بے رخی سے ایک فریق دلبرداشتہ ہو کر خود کشی بھی کرنے کے واقعات پیش آئے۔ ایضًا [[قتل]] کے بھی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ جس کے بعد قانونی چارہ جوئی اور عشق میں مجرم فریق کے قید و بند کے بھی واقعات رو نما ہوئے ہیں۔ کامیاب رومانی محبت کے بعد لوگ شادی کر کے اپنا ایک الگ گھر سنسار بنا چکے ہیں۔ جبکہ کئی عشق و معاشقے کی شادیاں [[طلاق]] کی زد آ چکی ہیں، اس لیے کہ دوران محبت جو جذباتی لگاؤ یا وابستگی رہی ہے، وہ شادی کے بعد کے ایام میں قائم نہیں ہوئی۔ اسی طرح سے کئی امور ایسے ہیں جیسے کہ اگر کوئی آدمی کسی خاتون پر فریفتہ محض اس کی خوب صورتی کی وجہ سے ہوا، اور وہ خوب صورتی شادی کے کچھ عرصے بعد ختم ہو گئی، وہ اس آدمی کا اس عورت سے لگاؤ ایک دم ختم ہوگیا۔ رومانی محبت کئی بار ذات برادری کے باہر کے افراد سے بھی انجام پاتی ہے، جسے سماج اور خاندان کے لوگ قبول نہیں کرتے۔ اسی کی وجہ کئی بار [[ناموسی قتل]] بھی واقع ہوئے ہیں۔ اس طرح کی محبت میں ہوس اور غیر منطقی کشش کا بھی دخل دیکھا گیا ہے، جیسا کہ [[غیر زوجی تعلقات]] میں دیکھا گیا ہے۔ ان تعلقات میں کم سے کم ایک فریق جو چاہے مرد ہو یا عورت شادی شدہ ہوتا ہے اور زوجی شراکت دار کی موجودگی میں کسی دوسرے فریق کی محبت میں گرفتار بھی ہوتا ہے اور جنسی تعلق بھی قائم کرتا ہے۔