"صوفہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''صوفہ''' گھروں اور دفتروں میں ایک آرام دہ بیٹھنے کی جگہ ہے۔ عام طور پر ایک صوفہ سیٹ تین حصوں میں مشتمل...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:34، 26 دسمبر 2006ء

صوفہ گھروں اور دفتروں میں ایک آرام دہ بیٹھنے کی جگہ ہے۔ عام طور پر ایک صوفہ سیٹ تین حصوں میں مشتمل ہوتا ہے۔ ایک حصہ بڑا اور اس پر تین لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ دوسرے دو حصے ایک ایک شخص کے بیٹھنے کیلیۓ ہو تے ہیں۔ صوفہ لکڑی، سپرنگ، موٹا کپڑا اور فوم پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

صوفے کی تاریخ

صوفے کی کہانی دلچسپ ہے۔ رسول پاک جب قریش کے ظلم و ستم سے تنگ آکر مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ آ گۓ تو مدینہ میں سب سے پہلے انھوں نے ایک مسجد کی بنیاد رکھی۔ علم کی اہمیت کے پیش نظر مسجد میں ایک علیحدہ اونچی جگہ پڑھنے والوں کے لیۓ مخصوص کی جاتی ہے۔ اونچی جگہ کو عربی میں صفا کہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ مسلمانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی تو صفا کو نرم اور خوبصورت بنانے کے لیۓ اسپر قالین ڈال دیۓ گۓ۔ آسائش کے اس تصور کو رفتہ رفتہ مسلمان اپنے گھروں میں بھی لے گۓ۔ گیارھویں صدی ميں صلیبی جنگجو عرب علاقوں میں آتے ہیں واپس جاتے ہوۓ وہ عربوں سے جو نۓ تصورات یورپ لے کر جاتے ہیں۔ ان میں آسائش کا ایک تصور صفا بھی تھا۔ فرانس سے یہ لفظ انگلستان پہنچتا ہے اور صوفہ بن جاتا ہے۔ انگریز برصغیر آتے ہيں تو آسائش کے اس تصور کو پاکستان لے آتے ہیں۔ وہ تصور کہ جو کبھی علم کے فروغ کے لیۓ مسجد نبوی مدینہ میں چودہ صدیاں پہلے شروع کیا گیا تھا۔ ہمارے گھرکے اہم حصے ہماری بیٹھک میں موجود ہے۔