"بھارت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 61:
[[فائل:India-map-ur.jpg|تصغیر|'''بھارت''']]
'''بھارت''' یا جمہوریہ بھارت [[جنوبی ایشیا]] میں واقع ایک ملک ہے۔ بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس لحاظ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھی کہلاتا ہے۔
بھارت کے ایک ارب سے زائد باشندے ایک سو سے زائد زبانیں بولتے ہیں۔ '''بھارت کے مشرق میں [[بنگلہ دیش]] اور [[میانمار]] ہیں، شمال میں [[بھوٹان]]، [[چین]] اور [[نیپال]] اور مغرب میں [[پاکستان]] ہے اس کے علاوہ بھارت کے جنوب مشرق اور جنوب مغرب میں [[بحر ہند]] واقع ہے'''۔ نیز یہ ملک سری لنکا ،مالدیپ کے قریب ترین ملک ہے۔ جبکہ بھارت کے نکوبار اور اندامان جزیرے [[تھائی لینڈ]] اور انڈونیشیاء[[انڈونیشیا]] سے سمندری حدود سے جڑے ہیں۔
 
بھارت کے کچھ مغربی علاقے زمانہ قدیم میں وادی سندھ کے مراکز میں شامل تھے جو تجارت اورنفع بخش سلطنت کے لیے قدیم زمانے سے ہی دنیا میں مشہور تھی۔ چار مشہور مذاہب جن میں ہندومت ،بدھ مت، جین مت اور سکھ مت نے اسی ملک میں جنم لیا جبکہ زرتشت، جودھامت، مسیحیت اور اسلام اپنے ابتدائی ہزار سالوں میں ہی یہاں پہنچ گئی تھی جس نے اسے علاقے کی تہذیب و ثقافت پر انمٹ نقوش مرتب کیے۔ اس علاقے پر آہستہ آہستہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت 18 ویں صدی میں شروع ہوئی جبکہ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد یہاں برطانیہ کی براہ راست حکومت قائم ہوئی۔