"کار کی بیٹری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 14:
 
== تعارف ==
جن بیٹریوں سے تیزاب چھلک سکتا ہے وہ wet یا flooded lead acid battery کہلاتی ہیں اور زیادہ تر یہی استعمال ہوتی ہیں۔ مگر اب ایسی بیٹریوں کا استعمال رفتہ رفتہ بڑھ رہا ہے جن میں تیزاب بیٹری کے اندر separator میں جذب شدہ حالت میں ہوتا ہے ایسی بیٹریوں کو sealed lead acid battery یا gel cell بھی کہتے ہیں اور چونکہ ان میں وقفہ وقفہ سے پانی نہیں ڈالنا پڑتا اس لیے انہیں maintainence free بھی کہا جاتا ہے۔ ایسی بیٹریوں میں پانی ڈالنے کے لیے کوئی گنجائش نہںنہیں رکھی جاتی کیونکہ ان میں ایسا انتظام ہوتا ہے جو اوور چارجنگ (over charging) کی صورت میں بننے والی آکسیجن اور ہائڈروجن کو دوبارہ پانی میں تبدیل کر دیتا ہے اور اس طرح بیٹری میں پانی کی کمی نہیں ہو پاتی۔ ایسی بیٹری کو سیدھا یا الٹا یا آڑا رکھ کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
[[فائل:UL20712.jpg|تصغیر|Gel cell]]
 
گاڑیوں میں استعمال ہونے والی بیٹری اگرچہ 12 وولٹ کی سمجھی جاتی ہے مگر 20 ڈگری سنٹی گریڈ پر یہ 12.6 سے 12.8 وولٹ کی ہوتی ہے۔ گرمیوں میں اس کی وولٹیج کم اور سردیوں میں تھوڑی زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس لیے سردیوں میں بیٹری ذرا سی زیادہ وولٹیج پر چارج کی جاتی ہےہے۔ اور اسی وجہ سے اگر چارجنگ کے دوران بیٹری گرم ہو جاے تو اوور چارجنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اوور چارجنگ بیٹری کی زندگی تیزی سے کم کرتی ہے کیونکہ مثبت پلیٹیں پھیل جاتی ہیں۔ اسی طرح انڈر چارجنگ بھی بیٹری کی زندگی کم کرتی ہے کیونکہ اس طرح بیٹری میں منفی پلیٹوں پر سلفیشن ہونے لگتی ہے۔ اگر بیٹری کی وولٹیج 12.6V ‎ سے کم ہو تو سلفیشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ معمولی سلفیشن چارجنگ کے دوران غائب ہو جاتی ہے لیکن اگر بیٹری ڈسچارج حالت میں کافی عرصہ پڑی رہے تو سلفیشن اس قدر سخت ہو جاتی ہے کہ ایسی بیٹری کو دوبارہ چارج کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسی بیٹری ناکارہ بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس نکل [[کیڈمیئم]] بیٹری ڈسچارج حالت میں پڑے پڑے خراب نہیں ہوتی بلکہ جب نئی نکل کیڈمیم بیٹری خریدی جاتی ہے تو تقریباًًتقریباً ہمیشہ ہی وہ ڈسچارج حالت میں ملتی ہے جسے استعمال سے پہلے چارج کرنا ضروری ہوتا ہے۔
 
[[فائل:Lead-acid charging.svg|تصغیر|بائیں|گاڑی کی بیٹری چارجنگ کے دوران (یعنی کرنٹ لیتے ہوئے)]]
سطر 25:
 
== کیمیائی عمل ==
بیٹری کے اندر ہونے والے کیمیائ عمل مندرجہ ذیل ہیں:؛
 
'''مثبت سرے پر ہونے والا تعامل'''