"امراؤ سالودیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
ویکائی
سطر 17:
| notable_works =
}}
'''امراؤ سالودیہ''' [[بھارت]] میں [[1978ء]] بیاچ کے منتخب آئی اے ایس عہدیدار رہے ہیں۔ [[2015ء]] وہ [[راجستھان]] میں جواہر کلا کیندر کے ڈائریکٹر جنرل رہے تھے۔ اسی سال [[اکتوبر]] کے مہینے میں ریاستی حکومت نے ان کا تبادلہ [[راجستھان اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن]] کے صدر نشین کے طور پر ہوا۔ سالودیہ اپنے تجربے اور قابلیت کی وجہ سے ریاستی چیف سیکریٹری کے عہدے کے لیے کوشاں تھے۔ تاہم اس وقت کی راجستھان کی وزیر اعلٰی [[وسندھرا راجے سندھیا]] انہیں یہ عہدہ نہیں دینا چاہتی تھی کیوں کہ ان کے وظیفے کے لیے چند مہینے باقی تھے۔ اس کے علاوہ سالودیہ پر اینٹی کرپشن بیورو رشوت ستانی کے ایک معاملے پر تحقیق کر رہی تھی۔ قواعد کی رو سے سالودیہ [[30 جون]] [[2016ء]] کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ تاہم سلودیہ نے اس سے کافی پہلے رضاکارانہ استعقا کی درخواست دی اور یہ گزارش کی کہ انہیں [[31 مارچ]] 2016ء کو سبک دوش کیا جائے۔ یہ استعفا اس تاثر کے پیش نظر تھا کہ ان کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ان کا [[دلت]] سماج سے تعلق رکھنا ہوا۔ وہ بر سر خدمت چیف سیکریٹری سی ایس راجن کی خدمات میں غیر متوقع توسیع سے کافی دلبرداشتہ ہوئے۔ اپنے مکتوب استعفا کے علاوہ انہوں نے [[اسلام]] کے قبول کرنے کا اعلان کیا جسے انہوں نے مکمل مساوات کا مذہب قرار دیا۔<ref>https://www.indiatoday.in/india/rajasthan/story/rajasthan-ias-umrao-salodia-quits-converts-to-islam-279812-2015-12-31</ref> ان کے قبول اسلام کے ساتھ ان کے اہل خانہ نے بھی اسلام اپنا لیا۔
 
== مزید دیکھیے ==
*
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}