"فریج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:باورچی خانہ
سطر 5:
== میکینزم ==
فریج میں ٹھنڈک پیدا کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ کسی ایک فریج میں صرف ایک طریقہ استعمال ہوتا ہے۔
* کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ۔ کوئی بھی گیس جب دبتی ہے تو گرم ہو جاتی ہے اور جب پھیلتی ہے تو سرد ہو جاتی ہے۔ اس طریقے میں کمپریسر کی مدد سے ریفریجرنٹ گیس کو دبایا جاتا ہے جس سے وہ گرم ہو جاتی ہے۔ پھر اسے کمرے کے [[درجہ حرارت]] تک ٹھنڈا کر کے مائع بنا لیا جاتا ہے جسے فریج کے اندرونی حصہ میں لے جا کر پھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ [[عمل تبخیر]] اور گیس کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی ٹھنڈک فریج کے اندر رکھی چیزوں کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ اس طرح فریج کا کمپریسر ریفریجرنٹ کی مدد سے فریج کے اندر کی گرمی کو باہر دھکیل دیتا ہے۔<br>
گھر دفتر اور کارخانوں میں استعمال ہونے والے فریج اور ائیر کنڈشنر کے کمپریسر بجلی سے چلتے ہیں مگر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ائیر کنڈشنر کے کمپریسر براہ راست بیلٹ کے ذریعے انجن سے جڑے ہوتے ہیں اور بجلی کی بجائے انجن کی طاقت سے چلتے ہیں۔
[[فائل:Heatpump.svg|تصغیر|فریج اور ائیر کنڈشنر کے کام کرنے کا اصول: 1)دبی ہوئی گرم گیس کو ٹھنڈا کرنے والا کنڈنسنگ کوائل جو فرج کے باہر ہوتا ہے, 2)دبی ہوئی گیس کا تنگ نلکی سے گزر کر پھیلنا اور بہت ٹھنڈا ہو جانا 3)فرج کے اندر چُھپے ہوئے ایواپوریٹنگ کوائل, 4) گیس کو دبانے والا کمپریسر]]
* <ref>[//en.wikipedia.org/wiki/Absorption_refrigerator انگریزی ویکیپیڈیا پر مضمون]</ref> Absorption refrigerator: [[سوئزرلینڈ]] کی Electrolux کمپنی نے عام گھریلو استعمال کے لیے ایسے فریج بنائے ہیں جو بجلی کی بجائے [[کیراسن]] تیل (مٹی کا تیل) سے ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اور ان گاؤں دیہاتوں میں استعمال ہوتے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے۔ ان فریج میں کمپریسر نہیں ہوتا۔ کیراسن تیل جلا کر ایک دیا روشن کیا جاتا ہے جس کی گرمی ریفریجرنٹ گیس کو گردش دیتی ہے۔ یہ ریفریجیریٹر [[آئن اسٹائن]] اور اس کے ایک شاگرد کی ایجاد تھا۔ ان دونوں نے اس کے پیٹنٹ کے حقوق صرف 750 ڈالر کے عوض Electrolux کمپنی کو بیچے تھے۔<ref>[//en.wikipedia.org/wiki/Einstein_refrigerator Einstein refrigerator]</ref>
* تھرمو الیکٹرک کولنگ (Thermoelectric cooling)۔ اس طریقے میں Peltier effect کو استعمال کر کے ٹھنڈک حاصل کی جاتی ہے۔ ایسے کولر حال ہی میں دستیاب ہوئے ہیں اور ابھی عام استعمال میں نہیں ہیں۔ اس طریقے میں بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے مگر جب بہت چھوٹے پیمانے پر ٹھنڈک حاصل کرنی ہو (جیسے ٹرانسسٹر یا کمپیوٹر پروسیسر کو ٹھنڈا رکھنا) تو کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ مہنگا پرٹا ہے۔ یہ تھرمو الیکٹرک کولر [[گاڑی کی بیٹری|بیٹری]] یا ڈی سی پر چلتے ہیں اور اے سی (آلٹرنیٹننگ کرنٹ) پر کام نہیں کرتے۔