"ترقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:فعالیت پسندی+زمرہ:تصورات علمیات+زمرہ:انسانی ارتقاء
سطر 9:
rise
progress
progressive
progressive
Progressivism
evolution}}

'''ترقی''' سے مراد عمومی مفہوم میں کسی بھی [[سماج|معاشرے]] میں اس کے رہنے والوں کے [[معیار زندگی|معیار زندگی (standard of living)]] میں ہونے والی بہتری کی ہوتی ہے، جس سے براہ راست ہر فرد کی [[کیفیت حیات|کیفیت حیات (quality of life)]] اور [[راحت الوجود (وضاحت)|راحت الوجود]] (well being) کے درجات میں اضافہ ہوتا ہے۔ راحت الوجود، یعنی ایک انسان کا ذہنی اور جسمانی سکون، وہ بنیادی عنصر ہے کہ جو کسی بھی معاشرے کی انفرادی اکائیوں یعنی اس کے افراد کو مثبت انداز میں متحرک کر سکتا ہے اور ترقی میں نا صرف اضافہ بلکہ اس کا تسلسل بھی قائم رکھنے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ راحت الوجود، [[عزت نفس|عزتِ نفس (self respect)]] اور بلا تفریق{{زیر}} حیثیت و مذہب، فردی عظمت و وقار کا احساس و تحفظ جب تک کسی معاشرے میں مہیا نا کیا جاسکے گا، اس کی ترقی کے امکانات تاریک ہی رہیں گے۔<ref>[http://www.unhchr.ch/html/menu3/b/m_progre.htm اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے] پر معاشی ترقی سے متعلق ذکر۔</ref> کاروبار [[حیات|زندگی]]، گھر اور [[خاندان]] کا معاشرے میں کردار اور [[تجارت]] و [[معاشیات|معاشی]] ترقی جیسے لوازمات کو [[سائنس]] میں ترقی کے لیے لازمی قرار دیا جاتا ہے اور بنیادی طور پر یہ تمام عوامل راحت الوجود اور عزت نفس سے مشروط ہیں، ان کی ناپیدی سے معاشی و مالی استحکام مفقود ہو جاتا ہے اور سائنس کے لیے درکار بنیادی لوازمات کی فراھمی محدود ہو کر کسی بھی قوم کے زوال کا سبب بن سکتی ہے۔<ref>[http://www.history-science-technology.com/Articles/articles%208.htm اسلامی سائنس کے اسباب زوال] کے بارے میں ایک مقالہ</ref>
== ترقی کیا ہے؟ ==
یہ مضمون عمومی طور پر معاشرتی ترقی (social progress) کے بارے میں ہے۔ یعنی یہ کہ ترقی کن معاشروں میں ظاہر ہوتی ہے؟ ترقی سے اس معاشرے کے رہنے والوں کی زندگی میں کیا آسانیاں پیدا ہوتی ہیں؟ کیا ترقی میں ٹہراؤ اور بلکہ انحطاط یعنی منفی ترقی (negative progress) بھی ممکن ہے؟ ترقی کا تعلیم و سائنس سے زیادہ تعلق ہے یا معاشیات سے؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جھوٹی یا کاذب ترقی (pseudo progress) کس طرح حقیقی ترقی (real progress) کی راہیں مسدود کرتی ہے؟ اب چونکہ ان تمام سوالات کو باالفاظ مختصر، ترقی کیا ہے؟ جیسی عبارت میں کوزہ بند کیا جاسکتا ہے اسی وجہ سے ابتدائی سرخی کا عنوان صرف ترقی یا معاشرتی ترقی کی بجائے ترقی کیا ہے مناسب معلوم ہوتا ہے۔ ترقی سے مراد صرف [[سائنس]] اور یا [[ٹیکنالوجی]] کی موجودگی نہیں، بلکہ ترقی کا اصل پیمانہ اس معاشرے میں رہنے والے انسانوں کی حالت و روزمرہ زندگی میں سہولت ہے۔ راحت الوجود کا مطلب محض ذاتی آسائش یا مالی خوشحالی نہیں بلکہ اس سے مراد انسانی وجود کی وہ کیفیت ہے کہ جس میں ایک مکمل [[شخصیت]] کی نشو و نما ہو اور وہ شخص معاشرے کا فعال اور مثبت رکن بن سکے اور اس کی شخصی نشو و نما کا ثمر معاشرے کی ترقی کی صورت میں ظاہر ہو۔ یعنی مختصرا{{دوزبر}} یوں کہا جاسکتا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں سائنسی، تکنیکی، معاشی و اخلاقی معاملات میں بہتری یوں واقع ہونا کہ اس میں رہنے والوں کی [[کیفیت حیات]] کے درجات میں اضافہ ہوتا رہے، ترقی کہلاتا ہے۔
سطر 16:
{{حوالہ جات}}

[[زمرہ:معاشرتی تغیر]]
[[زمرہ:معاشرتی ثقافتی ارتقاء]]
[[زمرہ:ترقی]]
[[زمرہ:انسانی ارتقاء]]
[[زمرہ:انسانیات]]
[[زمرہ:تصورات علمیات]]
[[زمرہ:سیاسی تصورات]]
[[زمرہ:فعالیت پسندی]]
[[زمرہ:معاشرتی تصورات]]
[[زمرہ:معاشرتی تغیر]]
[[زمرہ:معاشرتی ثقافتی ارتقاء]]
[[زمرہ:نسلیات]]
[[زمرہ:نظریات تاریخ]]