"عشقیہ خط" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Hindustanilanguage نے صفحہ پیار کا خط کو عشقیہ خط کی جانب منتقل کیا: عنوان
درستی
سطر 1:
[[فائل:Love letter in Japanese.jpg|تصغیر|جاپانی زپان میں لکھا گیا ایک محبت آمیز خط۔ اس خط میں جذبات کے اظہار کے لیے مختصر متن کے علاوہ طوطے کو بھی اتارا گیا ہے۔ ]]
'''عشقیہ خط'''، '''پیار کا خط'''، '''محبت آمیز خط''' یا '''پیار بھرا خط''' {{دیگر نام|انگریزی=Love letter}} ایک طریقہ ہے جس کے ذریعہ مرد اور خواتین صدیوں سے دوسرے کے تیئیں نرم گوشہ جذبات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ ان خطوط کو کسی زمانے میں تحریری شکل میں دست بدست دیا جاتا تھا، تو کبھی پیام رساں کبوتر یا ڈاک کے ذریعے بھیجا جاتا رہا ہے۔ خط میں محبت سے جڑا سیدھا سادہ پیام چند لفظوں میں بیان ہو سکتا ہے یا پھر اس میں محبت اور وجہِ محبت کو کافی وسیع انداز میں بیان کیا جاسکتا ہے۔ خط میں جذبات کے اظہار کے لیے کئی قدیم اور گھسے پٹے فقروں کا استعمال ہو سکتا ہے، جیسے کہ جب سے دیدار ہوا ہے، دل دوسرے شخص کا ہو گیا ہے یا پھر اس شخص کے بنا زندگی کا تصور اب ممکن نہیں۔ اس میں کبھی فلمی یا مشہور تحریروں سے مکلموں کی نقل بھی ممکن ہے۔ اس میں شعر و شاعری کا سہارا بھی ممکن ہے۔ تصویری مواد بھی ممکن ہے، مثلًا معشوق کی تصویر کا اتارا جانا اور اس کے ساتھ کوئی پیام۔ یا پھر دل کی تصویر جس کے ساتھ تیر کا چبھنا اتارا جاتا ہے، جس سے دل کی بے چینی اور اس کے اندر کی چُبھن کا اظہار ممکن ہے۔
 
== انٹرنیٹ اور موبائل دور ==