"رسالہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
اضافہ
سطر 3:
کچھ رسائل خاص صنعت سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔ مثلًا [[برطانیہ]] سے ایک رسالہ [[آٹو کار]] جاری ہوتا ہے وہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ اسی سے لائسنس حاصل کر کے [[بھارت]] [[آٹو کار انڈیا]] ہے جو بھارت میں یہی کام کرتا ہے اور یہاں کی کار صنعت کا جائزہ لیتا ہے۔ <ref>https://www.autocarindia.com/about.aspx</ref> اسی طرح تیمار داری کے شعبے سے متعلق ایک رسالہ مشہور ہے، جس کا نام [[جان ہاپکنس نرسنگ میگزین]] ہے۔<ref>https://www.feedspot.com/infiniterss.php?q=site:http%3A%2F%2Fmagazine.nursing.jhu.edu%2Ffeed</ref>
 
کچھ ادارے بھی اپنے رسائل نکالتے ہیں۔ مثلًا بھارت کے [[نوئیڈا]] علاقے میں موجود سینٹ جوزف اسکول ایک رسالہ نکالتا ہے جس کا عنوان ریڈیئنس ہے۔ <ref>http://www.stjosephsgn.com/NewMagazine/maz2016-17/magazines2016-17.html</ref> اسی طرح ادارہ جات کے بھی اپنے رسالے ہوا کرتے ہیں۔ بھارت میں [[ہندو]] [[قومیت]] کی علمبردار تنظیم [[آر ایس ایس]] کا رسالہ [[آرگنائزر (رسالہ)|آرگنائزر]] ہے<ref>https://www.organiser.org/</ref>، جسے ان کا ترجمان بھی سمجھا جاتا ہے۔
 
== میعاد ==
رسالوں کی میعاد اپنے ناشر یا رسالے کے پیچھے کے ادارے کی پالیسی پر منحصر ہیں۔ کچھ رسالے ہفتہ وار ہوتے ہیں۔ کچھ پندرہ روزہ، ماہانہ، دو ماہی، سہ ماہی، شش ماہی (سال میں دو بار) اور سالانہ ہوتے ہیں۔ کبھی ناشر حضرات اور اشاعتی گھرانے یاد گار رسالوں کے نمبر شائع کرتے ہیں، جن کی ضخامت عام رسالوں سے کافی مختلف ہوتی ہے۔ نیز اداروں کی پالیسی اور حسب ضرورت رسالوں کی ضخامت میں اضافہ یا اس میں کمی کی جا سکتی ہے۔
 
== مزید دیکھیے ==