"واقد بن عبد اللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب (9.7)
سطر 4:
واقد نام،والد کا نام عبد اللہ تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے،واقدبن عبد اللہ بن عبد مناف ابن عریب بن ثعلبہ بن یربوع بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم تمیمی حنظلی۔
== اسلام وہجرت ==
دعوت کے آغاز یعنی آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں پناہ گزین ہونے کے قبل مشرف باسلام ہوئے اوراذن ہجرت کے بعد وطن چھوڑ کر مدینہ کی ہجرت اختیار کی اور[[رفاعہابو بن عبدالمنذرلبابہ]] کے مہمان ہوئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور [[بشر بن البراء|بشر بن براء بن معرور]] میں مواخات کرادی۔
== غزوات ==
ہجرت مدینہ کے بعد آنحضرتﷺ نے سب سے پہلے سریہ مقام نخلہ میں [[عبداللہ بن جحش]] کی زیر امارت بھیجا، اس میں واقد بھی تھے، ان لوگوں نے منزل مقصود پر پہنچ کر قیام کیا، ابھی یہ لوگ پہنچے ہی تھے کہ قریش کا قافلہ ادھر سے گزرا، مسلمانوں نے حملہ کرنے کا مشورہ کیا، لیکن رجب کا مہینہ تھا جس میں عرب میں خونریزی حرام تھی، اس لیے سب ابتدا کرتے ہوئے جھجکتے تھے؛لیکن واقدنے ہمت کرکے عمروبن حضرمی کو تیر کا نشانہ بنادیا،مکہ والوں نے آنحضرتﷺ کے پاس شکایت کہلا بھیجی کہ تم لوگ بھی شہر حرام کی حرمت کرتے ہو اوراس میں خونریزی کرنا برا سمجھتے ہو،پھر تمہارے آدمی نے ہمارے ایک آدمی کا خون کیوں بہایا؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: