"سیالکوٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← راجا، پزیر؛ تزئینی تبدیلیاں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 34:
== تاریخ ==
 
{{پاکستان کے بڑے شہر}}،، سیالکوٹ شہر کی تاریخ چار ہزار سال قدیم ہے۔ جسے سب سے پہلے کھیشریا راجا سل نے آباد کیا۔جو ایک عظیم راجا تھا۔ اس کی سلطنت سیالکوٹ سے لے کر کشمیر تک تھی۔ کہا جاتا ہے جب اس نے قلعہ تعمیر کیا تو وہ کھڑا نہیں ہو پا رہا تھا۔ اس نے نجومیوں اور کاہنوں سے قلعے کی بار بار گرنے کی وجہ پوچھی؟ نجومیوں نے بتایا کہ یہ قلعہ اس وقت تک کھڑا نہیں ہو سکتا جب تک کسی پاکیزہ مومن شخص کا سر کاٹ کر اس کی بنیاد میں نہ رکھا جائے راجا یہ سن کر بہت پریشان ہوا۔ بہر کیف اسے اسے ایک پاکیزہ شخص مل گیا جس کا نام پیر مرادیہ تھا۔ جو اس کی بیٹی کاشتی کے بطن سے تھا۔ اس کا سر کاٹ کر قلعے کی دیوار میں دیا اور قلعہ قیامت تک کھڑا ہو گیا پیر مرادیہ کا مزار آج بھی قلعے کے اوپر ہے۔ خیر یہ تو تھی کچھ کمزور سی تاریخ۔۔۔ اس کےبعد ہن گجروں کا یہاں پر قبضہ ہو گیا۔ جس کا مشہور راجا سالباہن تھا۔ جس کی دو بیویاں تھیں۔ رانی اچھراں اور رانی لوناں۔۔۔ اچھراں سے پورن بھگت پیدا ہوا اور لوناں سے راجا رسالو۔۔۔ رسالو گجر کی گلی اور محلہ آج بھی سیالکوٹ میں مشہور ہے۔ پورن بھگت کی درویشی کا قصہ عام ہے۔ ہن گجروں کی حکومت وقت کے ساتھ کمزور ہو گئی۔ سکندر اعظم سیالکوٹ پر حملہ کر کے اس پر قابض ہو گیا۔ اس کا ایک مشہور گورنر تھا بلندہ۔۔۔۔۔ جو کافی دیر تک یونانیوں کے زر اثر حکومت کرتا رہا۔ بلندہ کی موت کے بعد سیال خاندان نے نئے سرے سیالکوٹ پر حکومت کی داغ بیل ڈالی۔ اور محمد بن قاسم کے دور تک سلطنت کو سنبھالنے رکھا۔ سلطان محمود غزنوی پہلا مسلمان بادشاہ تھا جس نے سیالکوٹ کو فتح کیا۔ اس کے بعد کئی مسلمان خاندان اس پر قابض رہے۔ مغل بادشاہ اکبر بھی یہاں آکر کافی وقت رہائش پزیر رہا۔ انگریزوں کے دور میں سیالکوٹ کو خاص اہمیت حاصل تھی۔۔۔ بشکریہ سکندر حبیب گجر۔۔۔{{پنجاب کے اضلاع}}
{{زمرہ کومنز|Sialkot}}
 
== سیالکوٹ کی شخصیات ==
# [[علامہ اقبال]] پاکستان کے قومی شاعر