"سب علی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 13:
== سب معاویہ کی مخالفت ==
[[معاویہ بن ابی سفیان]] سے منبروں پر [[علی بن ابی طالب]] کو سب کرنے کے حکم سے قبل علی المرتضیٰ نے اپنے اصحاب کو [[جنگ صفین]] میں معاویہ کو سب کرنے اور بر بھلا کہنے سے منع فرمایا اور اس عمل کی تردید کی۔<ref name="الدینوری">ابو حنیفہ الدینوری، الاخبار الطوال، صفحہ 165، شمارہ 1368</ref> علی بن ابی طالب کی فوج میں سے [[حجر بن عدی]] اور [[عمرو بن حمق]] نے مُعاویہ اور اہل شام پر لعنت کی تو علی نے اُنہیں ایسا کرنے سے روکا تو انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم حق پر نہیں؟ جواب دیا کہ ہم حق پر ہیں لیکن میں تمہارے لعن و تشنیع کرنے کو پسند نہیں کرتا ہوں۔<ref name="الدینوری"/>
 
نہج البلاغہ میں آیا ہے کہ حضرت علی نے جنگ صفین کے موقع پر اپنے ساتھیوں میں سے چند آدمیوں کو سنا کہ وہ شامیوں پر سب وشتم کر رہے ہیں تو آپ سے فرمایا:۔
 
"میں تمہارے لئے اس چیز کو پسند نہیں کرتا کہ تم گالیاں دینے لگو۔ اگر تم ان کے کرتوت کھولو اور ان کے صحیح حالات پیش کرو، تو یہ ایک ٹھکانے کی بات اور عذر تمام کرنے کا صحیح طریق کار ہو گا۔ تم گالم گلوچ کے بجائے یہ کہو کہ خدا یا ہمارا بھی خون محفوظ رکھ اور ان کا بھی، اور ہمارے اور ان کے درمیان اصلاح کی صورت پیدا کر اور انہیں گمراہی سے ہدایت کی طرف لاتا کہ حق سے بے خبر، حق کو پہچان لیں اور گمراہی و سرکشی کے شیدائی اس سے اپنا رخ موڑ لیں" ۔<ref> نهج البلاغہ، خطبہ نمبر 206، ترجمہ مفتی جعفر حسین۔</ref>
 
== حوالہ جات ==