"شب قدر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 17:
 
'''لیلۃ القدر''' یا '''شب قدر''' [[اسلامی تقویم|اسلامی مہینے]] [[رمضان]] کے آخری عشرے کی طاق راتوں (اکیسویں، تئیسویں، پچیسویں، ستائسویں، اور انتیسویں) میں سے ایک [[رات]] جس کے بارے میں [[قرآن کریم]] میں سورہ قدر کے نام سے ایک سورت بھی نازل ہوئی ہے۔ اس رات میں عبادت کرنے کی بہت فضیلت اور تاکید آئی ہے۔ قرآن مجید میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔ اس حساب سے اس رات کی عبادت 83 سال اور 4 مہینے بنتی ہے۔
 
رسول اللہ {{درود}} نے فرمایا کہ [[بنی اسرائیل]] میں ایک شخص تھا جس نے ایک ہزار مہینے تک اللہ کے راستے میں جہاد کیا، صحابہ کو رشک آیا تو اللہ نے اس کے بدلے میں یہ رات عطا فرمائی۔ بعض روایات میں ہے کہ آپ {{درود}} نے پہلی امتوں کی عمروں کو دیکھا کہ بہت زیادہ ہوئی ہیں اور آپ {{درود}} کی امت کی عمریں کم ہیں اگر وہ نیک اعمال میں ان کی برابری کرنا چاہیں تو ناممکن ہے تو اس پر پیغمبر اسلام {{درود}} کو رنج ہوا تو اللہ نے اس کے بدلے میں یہ رات عطا فرمائی۔<ref>[[معارف القرآن]] از [[محمد شفیع دیوبندی|محمد شفیع عثمانی]]، جلد 8، صفحہ 791</ref>
 
== وجہ تسمیہ ==