"ادارت" کے نسخوں کے درمیان فرق

202 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
تصویر
(نیا مضمون)
 
(تصویر)
[[فائل:The Liberator (Chicago) front page 1905-09-10.png|تصغیر|[[دی لیبریٹر]] کے [[1905ء]] کےایک شمارے کا عکس، جس کی اشاعت [[شکاگو]] سے ہوئی۔]]
'''ادارت''' کا کام الیکٹرانک اور چھاپنے کے ذرائع کے ہر شعبے میں جاری و ساری ہے اورعلمی و فکری کارناموں اور اخباری [[صحافت]] کے علاوہ [[فلم]] ، [[ریڈیو]] اور [[ٹیلی ویژن]] کی دنیا میں بھی اس فن کا دور دورہ ہے۔ لیکن [[ذرائع ابلاغ]] کی مختلف اصناف اور ہیئتوں میں فن ادارت کی اپنی منفرد اور جداگانہ اہمیت ہے۔ مثلاً فلم اور [[ڈاکیومنٹری]] کی صنف میں ادارت بعینہ وہی چیز نہیں ہے جو جو صحافت کے شعبے میں ہے ۔ وہاں اس کا تصور، اس کا ضابطہ ٔ اخلاق ، اس کے حدود کار اور اس کے مراحل بہت دوسرے ہیں۔‘ادارت ‘ [[عربی زبان]] کے لفظ ’ادارہ‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی تدبیر، انتظام ،حکم، اور توجیہ کے ہیں۔ [[اردو]] میں اس سے مراد ایک اجتماعی ہیئت کے بھی ہیں جس نے کوئی کام اپنے ذمے لیا ہو۔ آگے چل کر علمی ضروریات کے تحت اردو میں ادارت کے لفظ میں انگریزی کے لفظ edit کے مختلف لغوی اور اصطلاحی معنی بھی شامل ہو گئے جن میں سے ایک ہے: ’’کسی تحریری، سمعی، یا بصری مواد کی اشاعت کی غرض سے اس کو ترتیب دینا اور اس پر نظرثانی کرنا‘‘۔ آسان طور پر اس کا مقصد کسی متن میں ممکنہ طور پر پائی جانے والی مختلف قسم کی خامیوں اور کمیوں کی اصلاح ہے تا کہ مواد یا متن کو اشاعت کی غرض سے بہتر اور مکمل شکل میں پیش کیا جا سکے۔<ref>[https://tariqsiddiqi.blogspot.com/2013/05/blog-post_5904.html ادارت کا فن اور اس کے مراحل]</ref>
 
35,509

ترامیم