"یزدانی جالندھری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏بیرونی روابط: روزنامہ ںوائے وقت میں شایع ہونے والی ایک تحریر کا لنک درج کیا گیا۔
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت
| یزدانی جالندھری =
}}
 
'''یزدانی جالندھری''' [[اردو]] میں جدید کلاسیکی روایت کے ترجمان شاعر تھے۔ یزدانی جالندھری ([[1915ء]]-[[1990ء]]) کی ولادت [[پنجاب]] کے ادب خیز شہر [[جالندھر]] کے [[گیلانی]] [[سادات]] گھرانے میں ہوئی۔ ان کا خاندانی نام ابو بشیر سیّد عبد الرشید یزدانی اور والد کا نام سیّد بہاول شاہ گیلانی تھا جو محکمہ تعلیم میں صدر مدرس تھے۔ ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی۔ تقسیمِ برِصغیر سے پہلے ہی ان کا خاندان [[منٹگمری]] ([[ساہیوال]]) منتقل ہو گیا اور یزدانی وہاں سے مزید تعلیم کے لیے [[اسلامیہ کالج لاہور]] آ گئے جہاں ان کے دوستوں میں [[حمید نظامی]]،[[نسیم حجازی]] ،ضمیر جعفری،اور [[مرزا ادیب]] جیسے صحافی اور ادیب شامل رہے۔ شاعری کا شوق بچپن سے تھا۔ پہلا شعر پانچویں جماعت میں کہا۔ ابتدا میں استاد [[تاجور نجیب آبادی]] سے اور بعد ازاں سلسلۂ [[مصحفی]] کے استاد شاعر مولانا [[افسر صدیقی امروہوی]] سے مشورہ سخن رہا۔ برِصغیر پاک و ہند میں انہیں اپنے دور کا اُستاد شاعر کہا جاتا ہے۔