"عمران ہاشمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ
سطر 5:
 
عمران ہاشمی 24 مارچ 1979ء میں ممبئی مہاراشٹر بھارت میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ انور ہاشمی ایک تاجر تھا اور اس کی والدہ مہراہ ہاشمی ایک گھریلو خاتون تھی۔ اس کے دادا شوکت ہاشمی پاکستان ہجرت کر گئے تھے جبکہ اس کی دادی مہر بانو محمد علی (جو اپنے فلمی نام پورنیما سے مشہور تھی) ایک فلمی اداکارہ تھی جو ہندوستان ہی رہ گئی۔مہربانو نے بعد میں ڈائریکٹر بھجن داس ورما سے شادی کر لی اور شیریں محمد علی کی بہن تھی۔ اس کے دو بیٹے مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ تھے جو عمران ہاشمی کے چچا ہیں۔ عمران ہاشمی کا کزن ڈائریکٹر موہت سوری ہے جس کے ساتھ اس نے کئی فلموں میں کام کیا۔ اس کی کزن اداکارہ [[پوجا بھٹ]] اور [[عالیہ بھٹ]] ہیں۔ عمران نے جمنا بائی نسیاسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اس نے سیدھنم کالج میں بھی پڑھائی کی اور ممبئی یونیورسٹی سے ڈگری آف بیچلر حاصل کی۔
 
== شہرت ==
عمران ہاشمی بطور ایک اداکار بہت مشہور ہے۔ اس کی اداکاری میں حقیقت پسندی بھی ہے اور بدلتے وقت اور حالات کی آئینہ داری بھی ہے۔ وہ غیر روایتی اور بے باک رول ادا کرنے کا قائل ہے۔ اس لیے شادی شدہ عورت سے عشق اور شادی شدہ ہونے باوجود کسی شوہر کا معاشقہ اس کی فلموں کے موضوعات میں سے کچھ موضوع رہے ہیں۔ انسانی قربت سے جڑے کئی منظر اس کی فلموں کا لازمًا حصہ رہ چکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اس نے بتایا کہ ایک شادی شدہ عورت کے عاشق کا کردار نبھانا اس کے لیے مشکل نہیں تھا کیونکہ حقیقی زندگی میں خود اس کا ایک شادی شدہ عورت سے معاشقہ رہ چکا ہے۔ عمران کی فلمیں بوسے بازی کے لیے بھی مشہور ہے۔ خود عمران کئی بار serial kisser یا سلسلہ وار بوسے باز بھی کہا جا چکا ہے۔
 
== حوالہ جات ==