"ابو الوفا بوزجانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:آل بویہ کے علما
سطر 26:
 
بوزجانی کو [[فلکیات]] اور [[ریاضی]] کے چند ائمہ میں گنا جاتا ہے، ان کی اس حوالے سے بہت قیمتی تصانیف ہیں۔ [[ہندسہ]] میں سب سے زیادہ شہرت پانے والے سائنسدانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ جبر میں انہوں نے خوارزمی کے کام میں ایسے اضافے کیے جو جبر اور [[ہندسہ]] کے تعلق کی بنیاد ہیں۔ وہ پہلے سائنس دان تھے جنہوں نے نسبی مثلث وضع کیا اور اسے [[ریاضی]] کے مسائل حل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اس کے علاوہ ان کے بے شمار ریاضیاتی اور ہندسی تجربات اور دریافتیں ہیں۔
 
 
مشہور ہئیت داں ابو الوفا بوزجانی (1011ء ) نے ثابت کیا کہ سورج میں کشش ہے اور چاند گردش کرتا ہے۔ اس نظریے کے تحت اس نے یہ دریافت کیا کہ زمین کے گرد چاند کی گردش میں سورج کی کشش کے اثر سے خلل پڑتا ہے اور اس وجہ سے دونوں اطراف میں زیادہ سے زیادہ ایک ڈگری پندرہ منٹ کا فرق ہو جا تا ہے۔ اس کو علم ہئیت کی اصطلاح میں ایوکشن (Evection) یعنی چاند کا گھٹنا بڑھنا کہتے ہیں۔ اس نظریے کی تصدیق سولہویں صدی کے یورپ کے ہئیت داں ٹا ئیکو براہی نے کی تھی۔
 
== مثلثات - ٹرگنومیٹری ==