"جمعیۃ علماء ہند" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
== جمعیت علمائے ہند '''1919''' ==
'''1919'''
 
 
تحریر محمد یاسین جہازی
 
=== '''منظر، پس منظر، تاسیس اور تنظیم جمعیت علمائے ہند''' ===
 
=== '''بیسویں صدی کے آوائل میں بھارت اور مسلمان''' ===
'''منظر، پس منظر، تاسیس اور تنظیم جمعیت علمائے ہند'''
 
'''بیسویں صدی کے آوائل میں بھارت اور مسلمان'''
 
انگریزوں نے  بھارت پر، سیاسی اور اقتصادی طور پر مکمل جابرانہ قبضہ کے ساتھ ساتھ مذہبی تسلط قائم کرنے اور مختلف مذاہب کو ختم کرکے عیسائیت کے فروغ کے لیے باقاعدہ انگلینڈ سے تربیت یافتہ پادریوں کو بلایا،جنھوں نے گلی چوراہوں سے لے کر اندرون خانہ تک عیسائیت کی تبلیغ کی انتھک کوشش کی۔ (تفصیلات کے لیے دیکھیں: تاریخ جمعیت علمائے ہند)
 
سطر 16 ⟵ 13:
”بعض بعض کی تکفیر بھی کرنے لگے تھے اور گروہ بندی اور مناظروں کے اکھاڑے روز مرہ کی زندگی بن گئے تھے؛ حتیٰ کہ مسجدوں میں لوگوں سے مارپیٹ اور کہیں کہیں کشت و خون کی بھی نوبت آئی“۔ (تحریک خلافت، ص/04)
 
=== '''جمعیت علما کی فکری تخم ریزی''' ===
 
بیرونی سازش اور اندرونی اختلافات کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ کئی لوگوں کے دلوں میں یہ خیالپیدا ہوا ہو کہ مختلف العقائد و مسالک کے علماکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد ؒ خطبہ صدارت میں تحریر فرماتے ہیں کہ
 
سطر 50 ⟵ 46:
(3) حیات سجاد، ص/ 2، تا/ 5، تصنیف: مولانا عظمت اللہ صاحب ملیح آبادی۔
 
=== '''جمعیت علمائے بہار کی تاسیس''' ===
 
اس عنوان کے تحت مفتی اختر امام عادل صاحب رقم طراز ہیں کہ:
 
سطر 80 ⟵ 75:
یہ تمام شواہد گواہ ہیں کہ مفکر اسلام حضرت مولانا ابو المحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ ہی وہ پہلی شخصیت تھی، جنھوں نے سب سے پہلے جمعیت علمائے ہند کے نظریہ کی تخم ریزی کی اور بہار کی سرزمین سے عملی طور پر اس کا آغاز کیا۔
 
=== '''جمعیت علمائے بہار سے جمعیت علمائے ہند کی طرف''' ===
 
چوں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت پورا عرب ترکوں کے زیر حکومت تھا، اس لیے عالم اسلام کی نگاہوں میں ترکی حکومت کو ’حکومت اسلامیہ‘ اور اس کے خلیفہ کو ’خلیفۃ المسلمین‘ کہاجاتا تھا۔ پہلی جنگ عظیم 28/ جولائی 1914ء، 11/ نومبر 1918ء)میں ترکی نے برطانیہ کے خلاف جرمنی کا ساتھ دیا تھا۔ترکی کے جنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارتی مسلمانوں کو تشویش ہوئی کہ اگر برطانیہ کامیاب ہو گیا، تو ترکی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی مسلمانوں نے برطانیہ کے وزیر اعظم لائیڈ جارج سے وعدہ لیا کہ جنگ کے دوران مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی بے حرمتی نہیں کی جائے گی اور جنگ کے بعد مسلمانوں کی خلافت محفوظ رہے گی؛ لیکن برطانیہ نے فتح ملنے کے بعد وعدہ خلافی کرتے ہوئے عربوں کو ترکی کے خلاف جنگ پر اکسایا، جس کے نتیجے میں بہت سے عرب مقبوضات ترک سلطان کے ہاتھ سے نکل گئے، جس پر بعد میں انگریزوں نے قبضہ کر لیا اور پھر ترکی کو تقسیم کرکے خلافت اسلامیہ کا خاتمہ کر دیا۔ انگریزوں کی اس بد عہدی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو غم و غصہ سے بھر دیا،جس کے نتیجے میں ’تحریک خلافت‘ رونما ہوئی۔ اسی تحریک کا پہلا اجلاس”آل انڈیا خلافت کانفرنس“ کے نام سے بروز اتوار، پیر، 23/ 24/نومبر 1919ء مطابق 29/ صفر و یکم ربیع الاول 1338ھ کوبمقام کرشنا تھیٹر، پتھر والا کنواں دہلی میں ہورہا تھا، جس میں بھارت کے کونے کونے سے مختلف مسلک و مشرب کے علمائے کرام شریک تھے۔
 
سطر 110 ⟵ 104:
اس فہرست میں گرچہ مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد ؒ کا نام نہیں ہے؛ لیکن اس میٹنگ میں شریک مولانا احمد سعید صاحبؒ کی شہادت یہ ہے کہ وہ سید حسن رسول نما کے مزار پر حلف راز داری کی اس خفیہ میٹنگ میں شریک تھے اور انھوں نے ایک دل پزیر تقریر بھی فرمائی۔ (حیات سجاد، ص/ 101)۔ اور بعد عشا کی میٹنگ میں مولانا عبد الحکیم گیاوی کو اپنا نمائندہ بناکر بھیجا۔ (تذکرہ ابو المحاسن، ص/424، مطبوعہ جمعیت علمائے ہند)
 
=== '''جمعیت علمائے ہند کا پہلا اجلاس اور تجاویز''' ===
 
جمعیت علمائے ہند کے قیام کے محض 35/ دن بعد،28، 31/ دسمبر1919ء اور یکم جنوری 1920ء کی الگ الگ تاریخوں میں تین نشستوں پر مشتمل اسلامیہ مسلم ہائی اسکول امرتسر میں اس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔28/ دسمبر 1919ء بعد نمازعصر کی پہلی نشست میں باون علمائے کرام شریک ہوئے اور جمعیت علمائے ہند کے قیام کی ضرورت و اہمیت پر بحث و گفتگو ہوئی۔
 
سطر 146 ⟵ 139:
تجویز نمبر3: جمعیت علمائے ہند کا یہ جلسہ تجویز کرتا ہے کہ یہ تجویز نمبر 2، بذریعہ تارک ملک معظم کی خدمت میں روانہ کی جائے۔ اور جلسہ کی کارروائی اخبارات میں بھیجی جائے۔ محرک مولوی محمد منیر الزماں صاحب، مؤید مولوی احمد سعید صاحب۔ بالاتفاق منظور ہوئی اس کے بعد جلسہ برخاست ہوا۔“ (مختصر حالات انعقاد جمعیت علمائے ہند، ص/12)
 
=== '''تجاویز پر ایک نظر''' ===
 
31/ دسمبر 1919ء کی دوسری نشست کی پہلی تجویز میں ’سلطان المعظم‘ کا لفظ آیا ہے۔ اس سے مراد سلطان محمد وحید الدین ہیں۔ ان کے متعلق مختصر معلومات درج ذیل ہیں:
 
سطر 166 ⟵ 158:
مسٹر بھرگری اور مشیر حسن قدوائی کے بار میں معلومات نہیں مل سکیں۔
 
=== '''جمعیۃ العلماء ہندیا جمعیۃ علما ہند''' ===
 
جمعیت علمائے ہند کے قدیم و جدید مورخین نے کہیں پر اس کا نام جمعیۃ العلماء لکھا ہے اور کہیں پر جمعیۃ علما ہند۔ اور بعض حضرات کی تحریروں میں جمعیۃ العلماء ہند بھی لکھا ملتا ہے۔ مورخ ملت حضرت مولانا سید محمد میاں صاحب سابق ناظم اعلیٰ جمعیۃ علما ہند نے اس کی تاریخ پر لکھی کتاب کا نام”جمعیۃ العلماء کیا ہے“  رکھا ہے۔
 
سطر 176 ⟵ 167:
”دفعہ نمبر۔1: اس انجمن کا نام جمعیۃ علمائے ہند ہوگا۔“ (ص/16)
 
=== '''جمعیت علمائے ہند کا صحیح املا کیا ہونا چاہیے''' ===
 
جمعیۃ: عربی لفظ ہے، اس لیے عربی زبان و تحریر میں بالیقین اسے تائے مدورہ سے لکھا جائے گا، لیکن اس کی تہنید کردینے کے بعد لمبی تا سے لکھنا ضروری ہوجاتا ہے، جیسے کہ ہم محبت، خدمت، قدرت، رحمت اور ان جیسے ہزاروں الفاظ کو لکھتے ہیں؛ اس لیے ناچیز کی رائے یہی ہے کہ اسے جمعیۃ کی بجائے ”جمعیت“ لکھنا زیادہ موزوں ہے۔
 
اسی طرح ”علما“ کی اضافت میں بعض جگہ ایسے ہی لکھا گیا ہے، جب کہ کہیں کہیں ”علمائے“ لکھا ملتا ہے۔ چوں کہ اس کے تینوں الفاظ  فارسی ترکیب اضافی پر مشتمل ہیں اور اضافت کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر اسم کے آخر میں الف ہو، تو اس کی اضافت ”ہمزہ اور ے“ سے ہوگی، اس لیے قاعدہ  کے مطابق”علمائے“لکھا جانا چاہیے۔جمعیت کی تاریخ کی بنیادی کتاب کا نام بھی  ”جمعیت علمائے ہند“ کے املا کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔ اسی طرح دستور اساسی کے مسودہ کی دفعہ نمبر ایک میں بھی ”علمائے“ ہی لکھا ہوا ہے؛ اس لیے جمعیت کو مکمل نام اور صحیح املا کے ساتھ ”جمعیت علمائے ہند“ لکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔
 
=== '''جمعیت علمائے ہند کا پہلادفتر''' ===
 
حضرت مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ صاحب نو راللہ مرقدہ چوں کہ صدر منتخب کیے گئے تھے اور آپ اس وقت مدرسہ امینیہ اسلامیہ کشمیری گیٹ سے وابستہ تھے، اس لیے”اس کا سب سے پہلا دفتر مدرسہ امینیہ کے ایک کمرے میں قائم ہوا۔“ (مختصر تاریخ مدرسہ امینیہ اسلامیہ، ص46)۔  
 
یہ کمرہ آج تک موجود ہے، جس میں سردست مدرسہ کا دفتر اہتمام ہے۔
 
=== '''خلاصہ کلام''' ===
 
انگریزوں نے بھارت پر جابرانہ قبضہ کرکے، یہاں کی عوام بالخصوص مسلمانوں کو سیاسی، اقتصادی اور مذہبی طور پر تباہ کرنے کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔ ادھر دوسری طرف علمائے امت کے مسلکی اختلافوں نے انھیں اور بھی بے جان کر دیا تھا۔ ایسے پرآشوب حالات میں مفکر قوم و ملت حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمۃ اٹھے اور بھارت کے اکثر صوبوں میں دورہ کرکے علمائے کرام کو ایک متحدہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی دعوت دی، لیکن کسی نے بھی ان کی آواز پر لبیک نہیں کہا؛ بالآخر مولانا رحمۃ اللہ علیہ نے آل انڈیا کی بجائے ریاستی سطح پر 15/ دسمبر 1917ء میں ”جمعیت علمائے بہار“ کی داغ بیل ڈالی۔بعد ازاں آل انڈیا خلافت کانفرنس کے موقع پر بھارت کے کونے کونے سے علمائے کرام دہلی میں جمع ہوئے تھے، اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، مختلف مسالک کے علما سید حسن رسول نما کے مزار پر حاضر ہوکر پہلے رازداری کا حلفیہ لیا۔ پھر اسی روز 23/ نومبر 1919ء بعد نماز عشا مسجد درگاہ سید حسن رسول نما میں ایک میٹنگ کی اور ”جمعیت علمائے ہند ”کی تشکیل کی۔ یہ تشکیل ”جمعیت علمائے بہار“ کا نظام جدید اور توسیعی نظام کا حصہ تھا۔ اس کا پہلا اجلاس 28، 31/ دسمبر1919ء و یکم جنوری 1920ء امرتسر میں کیا گیا، جس میں  خلافت اسلامیہ کے خلیفہ محمد وحید الدین خاں کے نام کا خطبہ پڑھنے، صلح کانفرنس میں بھارتی مسلمانوں کے وفد کے بھیجنے اور اس تجویز کو برطانوی بھارتی بادشاہ جارج پنجم کوبھیجنے کی تجاویزمنظور کی گئیں اور پہلی مجلس منتظمہ بنائی گئی۔ اس کا پہلا دفتر مدرسہ امینیہ اسلامیہ کشمیری گیٹ دہلی میں قائم کیا گیا۔ املا کے قاعدہ کی رو سے ”جمعیت علمائے ہند“ لکھنا چاہیے۔
<br />{{Infobox Organisation